ایران کے لیے وقت ختم ہو رہا ہے: صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور انہیں (معاہدے کے لیے) فوراً حرکت میں آنا ہوگا، ورنہ ان کے پاس کچھ بھی باقی نہیں بچے گا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وقت انتہائی قیمتی ہے۔
قطر کا پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ
قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں خطے کی موجودہ صورت حال اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ قطری وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک بحران کے پُرامن حل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے اور ان کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ قطر اس امر پر یقین رکھتا ہے کہ موجودہ بحران کو صرف بات چیت اور سفارتی ذرائع کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔
Islamabad: May 17, 2026.
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif received a telephone call, this evening, from His Excellency Sheikh Mohammed bin Abdulrahman bin Jassim Al Thani, Prime Minister and Minister of Foreign Affairs of the State of Qatar.
During their warm and… pic.twitter.com/gjyiBt1ZHZ
— Prime Minister's Office (@PakPMO) May 17, 2026
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں اور تمام فریقین کو تحمل اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔
شہباز شریف نے بھی ایکس پر جاری بیان میں پاکستان کی جانب سے جاری امن کوششوں کی بھرپور حمایت پر قطری قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ حمایت خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے علاقائی سفارت کاری میں قطر کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قطر نے جاری ثالثی کی کوششوں کے حق میں اتفاقِ رائے پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام فریقین کے درمیان مسلسل رابطہ اور مکالمہ ناگزیر ہے۔
متحدہ عرب امارات ائیر ڈیفنس نے تین ڈرونز کو انٹرسیپٹ کیا: وزارت دفاع
متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ 17 مئی 2026 کو متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام نے تین UAVs (ڈرونز) کو روکا جو مغربی سرحد کی سمت سے ملک میں داخل ہوئے تھے۔
تعاملت الدفاعات الجوية الإماراتية مع 3 طائرات مسيّرة.
أعلنت وزارة الدفاع أنه في 17 مايو 2026 تعاملت الدفاعات الجوية الإماراتية مع 3 طائرات مسيّرة دخلت الدولة من جهة الحدود الغربية، حيث تم التعامل بنجاح مع اثنتين فيما أصابت الثالثة مولد كهربائي خارج المحيط الداخلي لمحطة براكة… pic.twitter.com/18LCO95sRF
— وزارة الدفاع |MOD UAE (@modgovae) May 17, 2026
وزارت نے کہا کہ UAVs میں سے دو کو کامیابی کے ساتھ روکا گیا، جب کہ تیسرا الظفرة ریجن میں براكة نیوکلیئر پاور پلانٹ کے اندرونی حصے کے باہر برقی جنریٹر سے ٹکرایا۔
وزارت نے مزید کہا کہ حملوں کے ماخذ کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
محسن نقوی کی تہران میں باقر قالیباف سے ملاقات
پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے اتوار کو تہران میں ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی۔
Pakistani Interior Minister Mohsin Naqvi met with Iran’s Parliament Speaker Mohammad Bagher Qalibaf in Tehran. pic.twitter.com/sqlZgJoFnL
— Press TV (@PressTV) May 17, 2026
محسن نقوی گذشتہ روز تہران پہنچے تھے جہاں انہوں نے ہفتے کو اپنے ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات کی تھی۔
امریکی جواب میں ایران کے لیے رعایتیں شامل نہیں: ایرانی میڈیا
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کردہ مذاکراتی ایجنڈے پر امریکہ کے حالیہ جواب میں کوئی ’واضح رعایت‘ شامل نہیں ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ واشنگٹن نے پانچ نکاتی فہرست پیش کی ہے، جس میں یہ مطالبہ بھی شامل ہے کہ ایران صرف ایک جوہری تنصیب کو فعال رکھے اور اپنے زیادہ افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو امریکہ منتقل کرے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکہ نے بیرون ملک منجمد ایرانی اثاثوں میں سے ’25 فیصد‘ بھی جاری کرنے یا جنگ کے دوران ایران کو پہنچنے والے نقصان کا کوئی ہرجانہ ادا کرنے سے انکار کر دیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ نے تمام محاذوں پر جنگ بندی کو مذاکرات کے آغاز سے مشروط کر دیا ہے۔
دوسری جانب مہر نیوز ایجنسی نے کہا: ’امریکہ کوئی ٹھوس رعایت دیے بغیر وہ رعایتیں حاصل کرنا چاہتا ہے جو وہ جنگ کے دوران حاصل نہ کر سکا، جس سے مذاکرات تعطل کا شکار ہو سکتے ہیں۔‘ (اے ایف پی)
ابوظبی حکام نے کہا ہے کہ الظفرة ریجن میں واقع براكة جوہری پاور پلانٹ کے اندرونی حفاظتی حصار کے باہر ایک برقی جنریٹر میں ڈرون سٹرائیک کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ تابکاری کے حفاظتی معیار پر بھی کوئی اثر نہیں پڑا۔
فیڈرل اتھارٹی فار نیوکلیئر ریگولیشن ’فینر‘ نے بھی تصدیق کی کہ آگ سے پاور پلانٹ کی حفاظت یا اس کے اہم نظاموں کی فعالیت متاثر نہیں ہوئی اور تمام یونٹس معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں اور افواہوں یا غیر مصدقہ خبروں کے پھیلاؤ سے گریز کریں۔ (ابوظبی میڈیا آفس)
جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ کی عباس عراقچی سے آبنائے ہرمز میں کارگو جہاز پر حملے پر بات چیت
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو ہیون نے اتوار کو اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں آبنائے ہرمز کے قریب ایک جنوبی کوریا کے کارگو جہاز پر حالیہ حملے کے حوالے سے بات کی۔
کورین وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ چو ہیون نے عباس عراقچی سے گذشتہ دنوں آبنائے ہرمز میں ان کے ملک کے پرچم بردار بحری جہاز پر حملے پر ایران کا موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا۔
ایک جنوبی کوریائی عہدیدار اس سے قبل کہہ چکا ہے کہ اس حملے کے پیچھے ایران کے علاوہ کسی اور فریق کے ملوث ہونے کا امکان کم ہے۔ (روئٹرز)