ایران کا یو اے ای پر حملے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا: فوجی عہدیدار
ایک سینیئر ایرانی فوجی عہدیدار نے پیر کو کہا ہے کہ ایران کا متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا۔
A senior military official: Iran had no plan to target the UAE.
— IRNA News Agency (@IrnaEnglish) May 4, 2026
ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے سینیئر فوجی عہدیدار کے حوالے سے کہا کہ ’تہران کا متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا۔‘
ایران نے غیر جانبدار ممالک کے جہازوں کو نشانہ بنایا: صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام پیر کو کہا کہ ایران نے جہازوں کی نقل و حرکت سے متعلق ’پروجیکٹ فریڈم‘ کے دوران غیر جانبدار ممالک کو بھی نشانہ بنایا، جن میں جنوبی کوریا کا کارگو جہاز بھی شامل ہے۔
ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کو اس صورت حال کے پیش نظر اس مشن میں شامل ہونے پر غور کرنا چاہیے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی فورسز نے سات ’تیز رفتار‘ چھوٹی کشتیوں کو مار گرایا ہے اور ایران کے پاس زیادہ وسائل باقی نہیں رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی کوریائی جہاز کے علاوہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے دیگر جہازوں کو فی الحال کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ڈین کین کل صبح اس معاملے پر نیوز کانفرنس کریں گے۔
آبنائے ہرمز سے محفوظ گزر یقینی بنانے کی کوششیں جاری: امریکی کمانڈر
امریکی سنٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا ہے کہ خلیج عرب میں اس وقت دنیا کے 87 ممالک کے جہاز موجود ہیں، جو غیر جانبدار فریق ہیں۔
سینٹ کام کے ایکس پر جاری بیان میں ’پروجیکٹ فریڈم‘ پر بات کرتے ہوئے امریکی کمانڈر نے کہا کہ گذشتہ 12 گھنٹوں کے دوران درجنوں جہازوں اور شپنگ کمپنیوں سے رابطہ کیا گیا ہے تاکہ آبنائے ہرمز سے آمدورفت کو برقرار رکھا جا سکے۔
Remarks to media today from Adm. Brad Cooper, CENTCOM commander, on Project Freedom: pic.twitter.com/68hSeZfGXO
— U.S. Central Command (@CENTCOM) May 4, 2026
ایڈمرل کوپر نے مزید کہا کہ ’یہ اقدامات صدر ٹرمپ کے اس مؤقف کے مطابق ہیں جس کا مقصد اس اہم اور تنگ تجارتی گزرگاہ سے جہازوں کی محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانا ہے۔‘
ایڈمرل کوپر نے کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ موجودہ کشیدہ صورت حال کے باوجود عالمی تجارت متاثر نہ ہو اور غیر جانبدار ممالک کے جہازوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
متحدہ عرب امارات جانے والی پروازوں کا رخ تبدیل: فلائٹ ریڈار 24
پروازوں پر نظر رکھنے والے ادارے ’فلائٹ ریڈار 24‘ کے مطابق خطے میں حملوں کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد متحدہ عرب امارات جانے والی متعدد پروازوں کا رخ تبدیل کر کے مسقط کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔
Multiple flights bound for the UAE diverting to Muscat amid reported attacks on the region. https://t.co/vfONGBTF26 pic.twitter.com/LMMSnzNzjh
— Flightradar24 (@flightradar24) May 4, 2026
فلائٹ ریڈار 24 کی ایکس پر جاری ایک اور پوسٹ میں کہا گیا کہ دبئی اور شارجہ جانے والی پروازیں فی الحال روکی گئی ہیں، جبکہ مقامی اطلاعات کے مطابق فضائی دفاعی نظام متحرک کیا جا رہا ہے۔
فجیرہ: ایرانی میزائل حملے میں 3 انڈین شہری زخمی
فجیرہ میں حکام کا کہنا ہے کہ فجیرہ آئل انڈسٹریز زون (FOIZ) میں پہلے رپورٹ کیے گئے ایک حملے میں تین انڈین شہری زخمی ہوئے تھے۔ حکام نے کہا کہ وہ معمولی زخمی ہوئے اور انہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایران سے ملک کی طرف آنے والے چار کروز میزائل ڈیٹیکٹ کیے گئے۔ تین کو علاقائی سمندری حدود میں کامیابی سے روکا گیا، جبکہ چوتھا سمندر میں گر گیا۔
گذشتہ چند گھنٹوں میں کوئی جہاز یا ٹینکر آبنائے ہرمز سے نہیں گزرا، امریکی بیان غلط: ایران
ایران نے آج کہا ہے کہ گذشتہ چند گھنٹوں میں کوئی تجارتی جہاز یا آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز سے نہیں گزرا، اس بارے میں امریکی بیان غلط ہیں۔
ارنا پر موجود پاسداران انقلاب کی سٹیٹمنٹ میں پیر کو کہا گہا ہے کہ ’گذشتہ گھنٹوں میں کوئی تجارتی جہاز یا آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز سے نہیں گزرے اور امریکی حکام کے بیانات بے بنیاد اور سراسر غلط ہیں نیز دیگر کوئی بھی بحری نقل و حرکت ان اصولوں کے منافی ہے۔‘
IRGC: No commercial vessels or oil tankers have passed through the Strait of Hormuz in the past several hours, and the claims made by US officials are baseless and completely false.
— IRNA News Agency (@IrnaEnglish) May 4, 2026
پیر کو ہی امریکہ کی مرکزی کمان (CENTCOM) نے کہا تھا کہ امریکی بحریہ کے کسی جہاز کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ امریکی افواج پراجیکٹ فریڈم کی حمایت کر رہی ہیں اور ایرانی بندرگاہوں پر بحری ناکہ بندی کو نافذ کر رہی ہیں۔
CLAIM: Iranian state media claims that Iran's Islamic Revolutionary Guard Corps hit a U.S. warship with two missiles.
TRUTH: No U.S. Navy ships have been struck. U.S. forces are supporting Project Freedom and enforcing the naval blockade on Iranian ports. pic.twitter.com/VFxovxLU6G
— U.S. Central Command (@CENTCOM) May 4, 2026
قبل ازاں ایرانی نیوز ایجنسی فارس نے رپورٹ کیا کہ ایک امریکی جنگی جہاز کو آبنائے ہرمز کے جنوبی داخلی مقام پر واقع بندرگاہ جاسک کے قریب دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد وہ آبنائے عبور کرنے کی کوشش ترک کرتے ہوئے واپس مڑ گیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
دوسری جانب (روئٹرز) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’امریکہ پیر کی صبح سے ایک آپریشن شروع کرے گا تاکہ آبنائے میں پھنسے جہازوں کو ’انسانی ہمدردی‘ کے تحت نکالا جا سکے۔‘ جس کے بعد ایرانی بحریہ نے بیان دیا (ارنا) کہ اس نے آبنائے ہرمز میں ’دشمن جنگی جہازوں کے داخلے کو تیز اور فیصلہ کن وارننگ دے کر روک دیا ہے۔‘