وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق سابق وزیراعظم کا طبی معائنہ پمز ہسپتال میں کروایا گیا، جہاں شفا ہسپتال کے ڈاکٹرز بھی موجود تھے، جنہوں نے عمران خان کو طبی طور پر صحت مند قرار دیا۔
پی ٹی آئی ترجمان سید ذوالفقار علی بخاری نے انٹرنیشنل میڈیا کو تصدیق کی کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔