پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بحالی کے بعد ہسپتال میں دوبارہ او پی ڈی اور آپریشن کی سہولتیں شروع کی گئی ہیں اور انتظامیہ کے مطابق یہاں روزانہ 400 سے زائد مریض علاج اور معائنے کے لیے آ رہے ہیں۔
سندھی مسلم سوسائٹی میں تقریباً ایک کلومیٹر طویل فوڈ واک کا افتتاح یکم نومبر کو کیا گیا، جہاں کھانے پینے کے مراکز کے ساتھ پیدل چلنے والوں کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔