پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ان کے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل نے ٹیلی فون پر خطے میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ امریکہ اور ایران کے ایک دوسرے پر تازہ حملوں کے بعد جنگ بندی سے متعلق غیر یقینی صورت حال کے باوجود پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔