فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ میں امن سے متعلق 20 نکاتی منصوبے کی جزوی حمایت کے بعد جنگ بندی کے لیے یہ سفارتی اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔
کئی دنوں کی قیاس آرائیوں کے بعد وائٹ ہاؤس نے پیر کو غزہ میں تقریباً دو سال سے جاری جنگ کے خاتمے، اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور فلسطینی زمین کے مستقبل کا خاکہ پیش کرنے کے لیے 20 نکاتی منصوبہ جاری کیا۔