خیبر پختونخوا کے جنوبی شہر بنوں میں امن پاسون کا دھرنا پیر کو تیسرے روز بھی جاری ہے، جب کہ احتجاج کرنے والوں کا مطالبہ قبول کرتے ہوئے حکومت نے انٹرنیٹ نیٹ ورک اور موبائل سروس بحال کر دی ہیں۔
مظاہرین کمیٹی کے رکن ملک اکبر خان نے مذاکرات میں رکھے گئے مطالبات کے بارے میں انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ افغانستان میں مقیم تمام متاثرین شمالی وزیرستان کی فوری واپسی سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی ہے۔