سینیٹ نے فوجداری قوانین میں ترامیم کا بل کثرت رائےسےمنظور کرلیا ہے، جس میں خاتون کو سرعام برہنہ کرنے پر سزائے موت ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس فیصلے پر جہاں کچھ سیاسی رہنماؤں نے تنقید کی ہے، وہیں قانونی ماہرین کہتے ہیں کہ سزائے موت ہونی ہی نہیں چاہیے۔
قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 74 مخصوص نشستوں پر اراکین کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس کے تحت ’پی ٹی آئی کے اراکین‘ قرار دیے گئے ممبران کو دوبارہ ’آزاد‘ قرار دے دیا گیا۔