دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغان ہم منصب سے سکیورٹی و انسداد دہشت گردی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی اور ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گردوں کی حوالگی کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے مطابق ’بیشتر افغان باشندے صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مقیم ہیں لہذا وہاں ضبط کیے گئے شناختی کارڈز کی تعداد زیادہ ہے۔‘