حکمران طبقے اپنے مفادات اور عظمت کے لیے عوام میں مذہبی قوم پرستی اور نسل پرستی کے جذبات کو ابھار کر انہیں جنگوں میں قربان کر دیتے ہیں۔ اگر یہی عوام اپنے حقوق کا مطالبہ کرتے ہیں تو حکومت ان کو اپنا دشمن سمجھتی ہے۔
اینگلو سیکسن نسل کی برتری نے امریکہ میں آباد دوسری یورپی اور ایشیائی آباد لوگوں کو بھی ان کی تاریخ اور کلچر سے جدا کر کے انہیں کم تر بنا دیا ہے۔