گوگل کے نئے فون، سمارٹ واچ اور ترجمہ کرنے والے چشمے

گوگل نے سمارٹ واچ اور ٹیبلٹ کے ساتھ ساتھ اپ گریڈ شدہ ایئربڈز اور اپنے سمارٹ فون کے مزید ورژن پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گوگل کی فراہم کردی اس تصویر میں پکسلز بڈز پرو دکھائی دے رہے ہیں۔ گوگل نے 11 مئی، 2022 کو اپنی نئی مصنوعات پیش کی ہیں (اے پی)

گوگل نے بدھ کو اپنی سالانہ ڈویلپرز کانفرنس میں سمارٹ واچ اور ٹیبلٹ کے ساتھ ساتھ اپ گریڈ شدہ ایئربڈز اور اپنے سمارٹ فون کے مزید سستے ورژن پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق گوگل کے ہارڈ ویئر اور سروسز کے سینیئر نائب صدر ریک اوسٹرلوا نے ایک بریفنگ کے دوران کہا کہ ان گیجٹس کا مقصد مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور جدید ترین کسٹم موبائل چپس کی مدد سے بغیر کسی رکاوٹ کے ایک ساتھ اور ربط کام کرنا ہے۔

اوسٹرلوا نے کہا: ’یہ تمام چیزیں ہمارے محیطی کمپیوٹنگ کے وژن پر کام کرتی ہیں۔ لوگوں کو جب بھی ضرورت ہو، مدد فراہم کرنا۔‘

گوگل نے کہا کہ پکسل گھڑی اس سال کے آخر میں ایک  نئے پریمیم پکسل سیون سمارٹ فون کے ساتھ لانچ کی جائے گی۔ ان کی قیمت اور دیگر تفصیلات لانچ کے قریب جا کر منظرعام پر لائی جائیں گی۔

گوگل کی ڈیزائن کردہ پہلی پکسل سمارٹ واچ میں فٹ بٹ کی صحت کے متعلق خصوصیات کو مربوط کیا جائے گا، جسے الفابیٹ نے گذشتہ سال 2.1 ارب ڈالرز میں خریدا تھا۔

انٹرنیٹ کی اس سب سے بڑی کمپنی نے کہا کہ یہ پکسل واچ کا ایک ایسا ورژن ہوگا جو اینڈروائیڈ سمارٹ فونز کے ساتھ سینک ہوگا اور اس کی اپنی وائرلیس انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی ہے۔

اس بات کا اندازہ لگاتے ہوئے کہ بڑی سکرین والے موبائلز میں دلچسپی بڑھ رہی ہے گوگل ایک پکسل ٹیبلٹ کمپیوٹر پر بھی کام کر رہا ہے جس کی ریلیز اگلے سال متوقع ہے۔

اوسٹرلوا نے کہا: ’پکسل کے شعبے میں ہمارے پاس بہت کچھ پائپ لائن میں ہے، اور اس سے پتا چلتا ہے کہ ہم مختلف قسم کی ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔‘

پچھلے سال کے آخر میں ریلیز کیا گیا گوگل کا پکسل سکس سمارٹ فون 28 جولائی سے 449 ڈالرز میں دستیاب ہوگا۔ اس کے ساتھ نئے پکسل ایئر بڈز بھی ہوں گے جن کی قیمت 199 ڈالرز ہے۔

الفابیٹ کے سربراہ سندر پچائی نےاگمینٹیڈ ریالٹی والے گلاسز کی تھوڑی سے معلومات شیئر کی ہیں جن پر گوگل کام کر رہا ہے۔

انہوں نے گلاسز پہننے والے کا سکرپٹ دکھا کر اس بات کا مظاہرہ کر کے دکھایا کہ یہ کس طرح بات چیت کا بالکل حقیقی انداز میں ترجمہ کر سکتے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق الفابیٹ انک یونٹ نے بدھ کو ایک   معیاری نظر آنے والے گلاسز کا اعلان کیا جو حقیقی وقت میں گفتگو کا ترجمے دکھاتے ہیں اور ان میں کیمرہ بھی نظر نہیں آ رہا۔

گوگل میں پروڈکٹ مینجمنٹ کے ڈائریکٹر ایڈی چنگ نے اس صلاحیت کو ’سب ٹائٹلز‘ قرار دیتے ہوئے کہا ’گوگل ٹرانسلیٹ پر برسوں کی تحقیق کے ساتھ ہم جس چیز پر کام کر رہے ہیں وہ ٹیکنالوجی ہے جو ہمیں زبان کی رکاوٹوں کو ختم کرنے کے قابل بناتی ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ٹیک ویب سائٹ دی ورج کے مطابق کمپنی نے اس بارے میں کوئی تفصیلات شیئر نہیں کیں کہ گلاسز کب مارکٹ میں دستیاب ہو سکتے ہیں اور صرف ایک ریکارڈ شدہ ویڈیو میں ان کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس میں اصل میں ڈسپلے نہیں دکھایا گیا۔

آگمنٹڈ ریالٹی کا نہایت ہی شاندار ممکنہ مستقبل پیش کیا ہے۔   

ایک ڈیمو میں، چشمے پہنے ہوئے گوگل کے ایک پروڈکٹ مینیجر کسی سے کہتے ہیں، ’آپ کو وہ ضرور نظرآ رہا ہوگا جو میں بول رہا ہوں۔ اس کو صرف آپ کے لیے حقیقی انداز میں نقل کیا گیا ہے - جیسے دنیا کے لیے سب ٹائٹلز۔‘

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ  اگر آپ چشمہ پہنے ہوئے ہیں تو آپ کیا دیکھ سکتے ہیں: آپ کے سامنے بولنے والے کی زبان کا ترجمہ آپ کے چشمے پر نظروں کے سامنے نظر آتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی