ارجنٹائن: میراڈونا کی یاد میں اڑتا میوزیم

12 سیٹوں والے ٹینگو ڈی ون زیرو ایس کو ایک ارجنٹائن کی کمپنی نے فنانس کیا ہے اور اسے میراڈونا کی یاد میں ایک اڑتے میوزیم کے طور پر ڈیزائن کیا گیا، جو نومبر 2020 میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

ارجنٹائن میں فٹ بال لیجنڈ میراڈونا کی یاد میں مختص کیے گئے ایک جہاز کی نمائش کی گئی ہے جو ارجنٹائن اور دنیا کے دیگر حصوں سے ہوتا ہوا اس سال فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے قطر پہنچے گا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق 12 سیٹوں والے ٹینگو ڈی ون زیرو ایس کو ایک ارجنٹائن کی کمپنی نے فنانس کیا ہے اور اسے میراڈونا کی یاد میں ایک اڑتے میوزیم کے طور پر ڈیزائن کیا گیا، جو نومبر 2020 میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ 

طیارے کی رونمائی رواں ہفتے بیونس آئرس میں اور تقریب میں میراڈونا کے اہل خانہ اور ان کے سابق ساتھی کھلاڑی بھی شامل تھے۔

ان کی بیٹی ڈلما میراڈونا نے کہا:  ’لوگوں کا ان کے لیے پیار تصور سے بھی کہیں زیادہ ہے۔‘

طیارے کو میراڈانا کی تصاویر سے سجایا گیا ہے، جن میں وہ تصویر بھی شامل ہے جس میں وہ ورلڈ کپ کی ٹرافی کو چوم رہے ہیں۔ 

طیارے کے پروں پر ان کے وہ دو گولز کی تصویر ہے جو انہوں نے 1986 میں ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کے خلاف فتح کے لیے سکور کیے تھے۔

بائیں پر پر ان کے مشہور ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول کی تصویر ہے جبکہ دائیں پر پر ان کا جیتنے والا گول، جسے تاریخ کا بہترین گول سمجھا جاتا ہے۔ 

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق مداح طیارے میں داخل ہو سکیں گے، کاک پٹ میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے آنجہانی کھلاڑی سے ’بات کر سکیں گے‘، اور ان کے اور 1986 کی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں سے جڑی اشیا کو دیکھ سکیں گے۔

یہ نجی استعمال کے لیے بھی دستیاب ہوگا اور اس کے بعد اسے چیریٹی کے لیے نیلام کر دیا جائے گا۔ 

طیارہ ارجنٹائن کے ساتھ ساتھ بارسلونا اور نیپلز بھی جائے گا جہاں میراڈونا نے نپولی کی ٹیم کو اٹالیئن لیگ کے دو ٹائٹل جتوائے۔

اس طیارے کی منزل قطر ہوگا جہاں نومبر میں فٹ بال ورلڈ کپ منعقد ہوگا۔ 

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال