پاکستانی سیاح ’میکے‘ کا رخ کرنے لگے

کرم میں واقع پہاڑی اور سر سبز علاقہ ’میکے‘ سیاحوں کے لیے ایک پرکشش مقام بن گیا۔

انڈپینڈنٹ اردو کی خصوصی سیریز ’علاقہ غیر سے علاقہ خیر تک‘ میں آج ہم آپ کو صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں واقع پہاڑی اور سرسبز علاقے ’میکے‘ کی سیر کرواتے ہیں جو امن کے قیام کے بعد سیاحوں کے لیے ایک پرکشش مقام بن گیا ہے۔

مقامی اور اندرون ملک سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے ہری بھری وادیوں اور اونچے پہاڑوں سے گھرے اس علاقے کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔

مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے کرم پر بھی توجہ دے اور یہاں بھی ترقی لائی جائے۔

زیادہ پڑھی جانے والی ویڈیو