مسجد اقصیٰ کے امام کا عمران خان کو خط

یہ خط مسجد اقصیٰ کے خطیب عكرمه سعید صبري نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے نام لکھا ہے جس کی مسجد اقصیٰ کے امام کے دفتر نے انڈپینڈنٹ اردو کو تصدیق کی ہے۔

مسجد اقصیٰ کے خطیب عكرمه سعید صبري نے پی ٹی آئی چیئرمین کے نام اپنے خط میں لکھا کہ ’ہم بیت المقدس میں ہیں لیکن ہمارے دل آپ کے اور پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں۔‘(فوٹو: انادولو نیوز ایجنسی)

مسجد اقصیٰ کے خطیب عكرمه سعید صبري نے گذشتہ ہفتے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے نام ایک خط لکھا ہے جس کی تصدیق انڈپینڈنٹ اردو نے مسجد اقصیٰ کے امام کے دفتر سے کی ہے۔

مسجد اقصیٰ کے خطیب نے خط میں پنجاب میں ہونے والے حالیہ ضمنی انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے خط میں لکھا کہ ’مسجد اقصیٰ کی مبارک فضاؤں سے آپ کو پنجاب صوبہ کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی آپ کی حفاظت اور مدد فرمائے اور پاکستان کو سازشوں سے بچائے‘۔

خط میں عكرمه سعید صبري نے یہ بھی لکھا کہ ’ہم بیت المقدس میں ہیں لیکن ہمارے دل آپ کے اور پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مسجد اقصیٰ کے خطیب کی جانب سے لکھے گئے اس خط کے آخر میں قرآن کی ایک آیت کا حوالہ بھی دیا گیا ہے کہ ’اے نبی! آپ ان کو بتائیں، آپ عمل کریں، اللہ تعالی اس کے رسول اور مومنین آپ کی کارکردگی کو دیکھتے ہیں۔‘

یہ خط پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی شئیر کیا گیا ہے۔

خط کے سوشل میڈیا پر آتے ہی بحث چھڑ گئی اور بعض صارفین نے اس خط کو بھی ’جعلی‘ کہنا شروع کر دیا۔

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل