رکاوٹیں ختم، زائرین اب خانہ کعبہ کو چھو سکیں گے

مارچ 2020 میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے حفاظتی اقدام کے طور پر خانہ کعبہ کے گرد حفاظتی رکاوٹیں لگائی گئی تھیں۔

سعودی عرب نے دو سال کے بعد خانہ کعبہ کے گرد حفاظتی رکاوٹوں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے نمازیوں کو ایک بار پھر اللہ کے گھر کو چھونے کی اجازت مل جائے گی۔

عرب نیوز کے مطابق شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس، جن کے پاس حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریزیڈنسی ہے، نے منگل کو اس فیصلے کا اعلان کیا۔

یہ رکاوٹیں حاجیوں میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے کرونا (کورونا) وبا کے دوران لگائی گئی تھیں۔

خانہ کعبہ کے اطراف کی جگہ، جہاں زائرین سات بار طواف کرتے ہیں، کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے ایک حفاظتی اقدام کے طور پر مارچ 2020 میں بند کر دیا گیا تھا۔

السدیس کا کہنا ہے کہ یہ قدم مسجد میں آنے والے زائرین کی دیکھ بھال اور محفوظ اور روحانی ماحول میں مذہبی فرائض کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس عمرہ سیزن کے آغاز سے زائرین کی ایک بڑی تعداد نے خانہ کعبہ کا رخ کرنا شروع کردیا ہے۔

السدیس نے مزید کہا کہ سعودی قیادت کی خواہشات کے مطابق پریذیڈنسی عازمین کے استقبال اور تمام ضروری خدمات فراہم کرنے کے لیے مسجدالحرام میں کام کرنے والے شعبوں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔

انہوں نے دو مقدس مساجد کی دیکھ بھال کے لیے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ االلہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان کے نیک اعمال میں برکت عطا فرمائے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا