فوجی گاڑی کے حادثے میں جان سے جانے والوں کی نماز جنازہ ادا

حادثہ ضلع باغ کے علاقے شجاع آباد میں اتوار کی صبح تین بجے سے چار بجے کے درمیان پیش آیا۔ حکام کے مطابق سات اہلکار موقع پر ہی چل بسے جبکہ دو اہلکار سی ایم ایچ راولاکوٹ میں دم توڑ گئے۔

(تصویر: آئی ایس پی آر)

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع باغ میں حکام کے مطابق پاکستانی فوج کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں جان سے جانے والے فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی گاڑی معمول کی ڈیوٹی کے دوران حادثے کا شکار ہو کر شجاع آباد نالے جا گری۔

ضلع باغ کے ایک اعلیٰ انتظامی افسر نے انڈیپنڈنٹ اردو کو بتایا کہ حادثہ اتوار کی صبح تین سے چار بجے کے درمیان پیش آیا جب گاڑٰ موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پہاڑی سے نیچے گہری کھائی میں جا گری۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہیں مقامی افراد اور پولیس اور عسکری حکام جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تمام زخموں کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ منگلا گیریژن میں ادا کر دی گئی اور نماز جنازہ میں کور کمانڈر راولپنڈی لفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرز اور اعلیٰ فوجی افسران نے شرکت کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امدادی کارروائیوں میں شامل ایک پولیس اہلکار نے ٹیلی فون پر انڈیپنڈنٹ اردو کو بتایا کہ ٹرک 150 سے 200 میٹر گہری کھائی میں گرا اور بری طرح تباہ ہو گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے عسکری حکام کے حوالے سے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے ٹرک نے باغ کے قریب منگ بجری کے مقام پر جانا تھا تاہم منزل سے 12 کلو میٹر پہلے شجاع آباد کے مقام پر حادثے کا شکار ہوا۔

عسکری عہدیدار نے روئٹرز  کو بتایا کہ ٹرک پر ڈرائیور سمیت 13 فوجی اہلکار سوار تھے جن میں سے 7 موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو کی موت راولاکوٹ کے ملٹری ہسپتال میں ہوئی۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس حادثے میں فوجی اہلکاروں کی موت پر گہرے افسوس اکا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے فوجی ٹرک کو حادثے کے نتیجے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان