’بابر کی بیٹنگ دیکھیں، آپ بور نہیں ہوں گے‘

انڈیا سے تعلق رکھنے والے کرکٹ کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کا کہنا ہے کہ اگر آپ کچھ نہیں کر رہے تو بابر کو بلے بازی کرتے ہوئے دیکھیں، آپ بور نہیں ہوں گے۔

ہرشا بھوگلے کا کہنا ہے کہ مجھے بابر سے بات کر کے اچھا لگتا ہے(ہرشا بھوگلے/ٹوئٹر)

کرکٹ کمنٹیٹر اور تجزیہ کار ہرشا بھوگلے کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اس وقت کرکٹ کی دنیا کے چند بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ اگر آپ کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے تو بیٹھ کر بابر کی بیٹنگ دیکھیں، آپ بور نہیں ہوں گے۔

انڈیا سے تعلق رکھنے والے ہرشا بھوگلے نے یہ دلچسپ تبصرہ اس وقت کیا جب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر askharsha  (ہرشا سے پوچھیں) کے ہیش ٹیگ پر شائقین کرکٹ سے متعلق سوالات پر ان کی رائے پوچھ رہے تھے۔

اسی دوران ایک صارف دانش نزیر نے ہرشا بھوگلے کو ٹیگ کرتے ہوئے ان سے بابر اعظم کے متعلق پوچھتے ہوئے کہا ’بابر اعظم کے بارے میں کچھ کہیں، وہ ناقابل یقین ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جس پر جواب دیتے ہوئے ہرشا بھوگلے کا کہنا تھا کہ ’میں نے بابر کے ساتھ وقت گزارا ہے۔ میں نے ان کا انٹرویو کیا ہے۔ مجھے بابر سے بات کر کے اچھا لگتا ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں آپ کو ایک بات بتانا چاہتا ہوں جو میں نے بابر کے بارے میں حال ہی میں دیکھی ہے۔ میں میلبرن کے ہوٹل میں اپنے کمرے میں تھا اور پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ میچ دیکھ رہا تھا۔ اس میچ میں بابر اعظم نے ٹم ساؤتھی کی گیند پر ایک شاٹ کھیلا۔‘

’وہ سیدھے کھڑے تھے اور بولر کے پاس سے سٹریٹ شاٹ کھیلا۔ بوم۔۔۔ اور میں نے کہا واہ، مجھے ایسی اور بہت سے شاٹس دیکھنی ہیں۔ بابر موجودہ کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔‘

’اگر آپ کچھ نہیں کر رہے تو بابر اعظم کے بلے بازی کرتے ہوئے دیکھیں، آپ بور نہیں ہوں گے۔‘

ان کی اس ویڈیو کے بعد ایک ٹوئٹر صارف تیمور زمان نے اس شاٹ کی ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں بابر اعظم کو ٹم ساؤتھی کی گیند پر چوکا مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل