عمران خان اور لانگ مارچ کے غبارے میں ہوا

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے لاہور سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کے اعلان پر انڈپینڈنٹ اردو کا کارٹون

(کارٹون: ظہور)

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جمعے (27 مارچ) سے لاہور سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

عمران خان نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ لاہور کے علاقے لبرٹی چوک سے مارچ کا اعلان کریں گے اور جی ٹی روڈ کے ذریعے عوام کو لیتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے، جہاں پورے پاکستان سے لوگ مارچ میں شریک ہوں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عمران خان نے لانگ مارچ کے مقصد سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ وہ اسلام آباد کسی سے لڑائی کرنے نہیں جا رہے، نہ ریڈ زون میں داخل ہوں گے۔ ’ہم پرامن رہیں گے، ہم صرف یہ دکھائیں گے کہ قوم کہاں کھڑی ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا: ’میں آپ کو ضمانت دیتا ہوں کہ یہ پاکستان کی تاریح کا سب سے بڑا مارچ ہوگا۔‘

تاہم موجودہ سیاسی صورت حال میں کیا عمران خان اس بار بھی عوام کا جمِ غفیر جمع کر پائیں گے یا گذشتہ لانگ مارچ کی طرح انہیں اسلام آباد سے جلد بازی میں واپسی کا رخ کرنا پڑے گا؟

اس صورت حال کو ظہور نے اپنے کارٹون کی صورت میں بیان کیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کارٹون