جینیفر اینسٹن کو سوشل میڈیا سے نفرت کیوں؟

جینیفر نے الور فیشن میگزین کو بتایا کہ ’میں واقعی خوش ہوں کہ ہمیں بڑے ہونے، نوعمر ہونے، 20 کے پیٹے میں ہوتے ہوئے سوشل میڈیا کے بغیر زندگی کا تجربہ کرنا پڑا۔

جینیفر اینسٹن 19 جنوری 2020 کو لاس اینجلس، کیلیفورنیا میں شرائن آڈیٹوریم میں 26 ویں سالانہ سکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز میں شرکت کر رہی ہیں (اے ایف پی/ لیون بینیٹ)

امریکی اداکارہ جینیفر اینسٹن نے سوشل میڈیا کے بارے میں اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ اس کے استعمال سے لطف اندوز نہیں ہوتیں۔

اس 53 سالہ اداکارہ نے خواتین کی خوبصورتی کے متعلق ایلور نامی امریکی میگزین کے دسمبر کے شمارے کے سرورق کے لیے دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بارے میں بات چیت کی۔

جینیفراینسٹن نے تقریبا تین سال قبل جب پہلی بار انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنایا تھا تو انہیں اتنے فالورز ملے کہ ایپ بالآخر کریش ہوگئی۔

اگرچہ ان  کے آن لائن آنے سے انٹرنیٹ پر حیرانی کی لہر دوڑ گئی تھی لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ درحقیقت ’سوشل میڈیا سے نفرت کرتی ہیں‘ اور اسے استعمال کرنے میں ماہر بھی نہیں ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ’یہ میرے لیے تکلیف دہ ہے۔ انسٹاگرام پر جانے کی وجہ اس لائن (کاروبار) کو لانچ کرنا تھا۔ پھر وبا آگئی اور ہم نے لانچ نہیں کیا۔ لہذا انسٹاگرام پر ہونے کی وجہ سے میں پھنس کر رہ گئی تھی۔ یہ مصنوعی سا لگا۔‘

اس کے بعد انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا کے بغیر بڑا ہونا ان کے لیے کیوں فائدہ مند تھا۔

امریکی ٹی وی شو فرینڈز میں کام کرنے والی اس اداکارہ نے کہا کہ ’میں واقعی خوش ہوں کہ ہماری 20 کی دہائی میں اس سوشل میڈیا کی موجودگی کے بغیر ہمیں بڑے ہونے کا تجربہ ہوا۔‘

’دیکھیں، انٹرنیٹ، بڑے ارادے، ٹھیک ہے؟ لوگوں کو سماجی طور پر جوڑنا، سوشل نیٹ ورکنگ۔ یہ سب وہاں تک چلا جاتا ہے کہ نوجوان لڑکیاں اپنے بارے میں کیسا محسوس کرتی ہیں، موازنہ کرتی ہیں اور مایوسی کا شکار ہوتی ہیں۔‘

جینیفر اینسٹن نے اس پر بھی بات کی کہ وہ آج اپنے آپ پر کتنا فخر محسوس کرتی ہے اور مستقبل میں پلٹ کر اپنی زندگی کے اس موڑ کو کیسے دیکھیں گی۔

انہوں نے کہا: ’میں آج اپنے آپ کو20 یا 30 سال کی عمر یا 40 کی دہائی کے وسط سے بھی بہتر محسوس کرتی ہوں۔ ہمیں اپنے آپ کو برا نہیں کہنا چاہیے۔ آپ نے ایک دن 65 سال کا ہو کر سوچنا ہے کہ میں 53 سال کی عمر میں بہت اچھی لگ رہی تھی۔‘

جینیفراینسٹن نے مختلف آن لائن پلیٹ فارمز کے بارے میں اپنا نقطہ نظر پہلی بار نہیں بتایا۔

جون میں ورائٹی میگزین کے شو’ایکٹرز آن ایکٹرز‘ سیریز کے لیے سیبسٹین سٹین کے ساتھ گفتگو کے دوران، جینیفر نے بتایا کہ وہ کتنا شکر کرتی تھیں کہ انہوں نے سوشل میڈیا سے پہلے ہی اداکاری شروع کر دی تھی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ’میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ میں خوش قسمت محسوس کرتی ہوں کہ ہم نے اس انڈسٹری کو دیکھا جو آج سے پہلے تھی، جو مختلف ہے۔

’زیادہ سٹریمنگ سروسز، زیادہ لوگ۔ آپ ٹک ٹاک سے مشہور ہیں، آپ یوٹیوب سے مشہور ہیں۔ آپ انسٹاگرام سے مشہور ہیں۔ یہ تقریبا ایسا ہی ہے جیسے یہ ہمارے اداکاری کے کام کو کمزور بنا رہے ہیں۔‘

ایلور نامی میگزین کے ساتھ اپنے انٹرویو میں ایک دوسری جگہ، جینیفر اینسٹن نے انکشاف کیا کہ انہوں نے حاملہ ہونے کے لیے وٹرو فرٹیلائزیشن  کروایا۔ انہوں نے اپنی شادیوں اور ساتھ ہی ساتھ بچوں کے متعلق عوام کی دلچسپی کے بارے میں بھی کھل کر بات کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اگرچہ انہوں نے ان کا نام نہیں لیا، لیکن وہ 2005 میں اپنے اور بریڈ پٹ کی طلاق کے بارے میں قیاس آرائیوں کو دور کرتی نظر آئیں، جس میں یہ بیانیہ بھی شامل تھا کہ [وہ] صرف خود غرض تھیں‘ اور ’صرف [اپنے] کیریئر کی پرواہ کرتی تھیں۔‘

جینیفر نے بعد میں 2015 میں اداکار جسٹن تھیروکس سے شادی کی، اس کے بعد انہوں نے 2017 میں اپنی علیحدگی کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا: ’اور خدا نہ کرے کہ ایک عورت کامیاب ہو اور اس کے ہاں بچہ نہ ہو۔ میرے شوہر نے مجھے چھوڑ دیا اور کیوں ہم نے اپنی شادی ختم کر دی، کیوں کہ میں اسے بچہ نہیں دے سکتی تھی۔ یہ سراسر جھوٹ تھا۔ اب میرے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔‘

مارننگ شو سٹار نے ہف پوسٹ ویب سائٹ کے اس مضمون کو بھی یاد کیا جو انہوں نے 2016 میں لکھا تھا جہاں انہوں نے حاملہ ہونے کے بارے میں کسی بھی افواہ کی تردید کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا: ’میں بہت مایوس ہوگئی تھی، لہذا وہ مضمون جو میں نے لکھا ہے، مجھے لگتا تھا کہ بس مجھے یہ لکھنا چاہیے کیوں کہ یہ بہت پریشان کن ہے اور میں اتنی  سپر ہیومن نہیں ہوں کہ یہ میرے اندر نہیں گھسے گا اور تکلیف نہیں پہنچائے گا۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سٹائل