افغانستان میں او آئی سی مشن کا نیا دفتر

افغان وزیر خارجہ نے نئے دفتر کا خیرمقدم کرتے ہوئے او آئی سی مشن کو چلانے میں مدد کے لیے حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی مشن کے نئے دفتر کا افتتاح کیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ عامر خان متقی، او آئی سی کے رکن ممالک کے ریزیڈنٹ ہیڈآف مشنز، اقوام متحدہ، یورپی یونین اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

تقریب میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی جگہ خطاب کرتے ہوئے ان کے خصوصی ایلچی طارق علی بخیت نے او آئی سی مشن کو ضروری سہولیات اور سکیورٹی فراہم کرنے پر افغانستان کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے سعودی عرب سے ملنے والی فراخ دلانہ امداد کو سراہا جس کی وجہ سے او آئی سی مشن کو نئی عمارت میں منتقل ہونے میں مدد ملی۔

طارق بخیت نے مزید کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل سے ملنے والے مینڈیٹ پر پورا اترتی رہے گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے او آئی سی کابل آفس کے ڈائریکٹر جنرل محمد العیاش نے مشن کے اہم کام، او آئی سی کے رکن ممالک کی جانب سے افغانستان کی حمایت کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے او آئی سی کے نئے دفتر کے افتتاح کا خیرمقدم کیا اور او آئی سی مشن کو چلانے میں مدد کے لیے افغان حکام کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

افتتاحی تقریب میں او آئی سی کے اسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور یوسف الدوبے نے بھی شرکت کی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا