کولمبیا کی پولیس افسر کے انسٹا گرام پر چرچے

کولمبیا کی ڈیانا رامیرز کے انسٹاگرام پر فالوورز چار لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں۔

ایک طرف ڈیانا اپنی ترقی کے لیے مجرموں کو پکڑنا چاہتی ہیں تو ساتھ ہی دوسری طرف وہ انسٹاگرام پر اپنے چار لاکھ فالوورز پر بھی فخر کا اظہار کرتی ہیں (ّڈیانا انسٹاگرام)

سوشل میڈیا کی دنیا میں خوبصورتی چھائی رہتی ہے۔ کولمبیا کی خاتون پولیس افسر ڈیانا رامیریز کو بھی حالیہ دنوں میں ان کی دلکشی کی وجہ سے کافی توجہ مل رہی ہے۔

ان کے چرچے دنیا بھر میں تیزی سے پھیل گئے اور ان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد قلیل مدت میں چار لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ ماڈل یا انفلوئنسر (آن لائن اثر انگیز) بننے کے لیے اپنی روزمرہ کی نوکری نہیں چھوڑیں گی۔

برطانیہ کی نیوز ایجنسی جام پریس کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ’اگر مجھے دوبارہ کیریئر کا انتخاب کرنے کا موقع ملا تو میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گی اور میں دوبارہ پولیس افسر بنوں گی کیونکہ اس ادارے کی بدولت میں وہی ہوں جو میں ہوں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں قومی پولیس کی ہر چیز کی مرہون منت ہوں جس نے مجھے آج ایک پیشہ ور عورت بنایا۔‘

ان کے مداح پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ان کے مداح خطرناک مجرموں نے ان کے ہاتھوں گرفتاری دینے پر بھی آمادگی ظاہر کر دی۔

ڈیانا کولمبیا کے میڈیئین کے علاقے سے تعلق رکھتی ہیں جس کی سڑکوں پر وہ گشت کرتی ہیں۔ یہ وہ علاقہ ہے جسے کبھی دنیا کا منشیات کی عالمی تجارت کی وجہ سے سب سے خطرناک شہر سمجھا جاتا تھا۔

وہ مقامی پولیس ریڈیو سٹیشن پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دیتی ہیں۔

ایک طرف ڈیانا اپنی ترقی کے لیے مجرموں کو پکڑنا چاہتی ہیں تو ساتھ ہی دوسری طرف وہ انسٹاگرام پر اپنے چار لاکھ فالوورز پر بھی فخر کا اظہار کرتی ہیں اور اپنی پولیس کی وردی میں تصاویر شائع کرتی رہتی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہیں انسٹا فیسٹ ایوارڈز میں پولیس یا ملٹری انفلوئنسر آف دی ایئر کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ اس ایوارڈ کا مقصد ایسے پیشہ ور افراد کو اعزاز دینا ہے جو ڈیجیٹل مواد تخلیق کرتے ہیں۔

ڈیانا نے کہا ان کے لیے اس نامزدگی کے ساتھ پولیس فورس کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے۔ ان کی ہر تصویر مردانہ تبصروں سے بھری ہوئی ہے جو بندوق بردار خوبصورت لڑکی کے لیے تعریف کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

بعض افراد نے ان کی تصاویر پر یہ تبصرے بھی کیے ہیں کہ یہ خوبصورتی نہیں ہے جس نے ڈیانا کو اتنا دلکش بنایا ہے بلکہ اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے ان کے جان قربان کرنے کے جذبے نے انہیں مزید دلکش بنا دیا ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Diana Ramirez (@dianelly_17)

سوشل میڈیا پر ان پر کیے جانے والے تبصروں میں انہیں ’سیارے پر سب سے خوبصورت پولیس آفیسر‘ کہا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا ’واہ غیرمعمولی خوبصورتی، میں ان اس سے پیار کرتا ہوں!۔‘

ایک مداح نے اپنی اپیل کا خلاصہ یہ کہہ کر کیا: ’مؤثر، سرشار، پرجوش اور خوبصورت، آپ اس سے زیادہ کیا مانگ سکتے ہیں؟‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ