آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش کے ایک میچ میں 139 رنز کے تعاقب میں سڈنی تھنڈر کا کوئی بلے باز ڈبل فگر میں نہ پہنچ سکا اور پوری ٹیم محض 15 رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئی۔
ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے جمعے کو پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں نو کھلاڑیوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔
جواب میں سڈنی تھنڈر پاور پلے کے دوران ہی تمام وکٹیں کھو بیٹھی اور 35 منٹوں میں اس کی اننگز کا خاتمہ ہو گیا۔
تھنڈر کے پانچ کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے، جب کہ سب سے بڑا سکور برینڈن ڈوگیٹ نے دو گیندوں پر چار رنز کیا۔ رائلی روسو نے تین رنز بنائے۔
ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے ہینری تھورٹون نے پانچ اور ویس اگر نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ای ایس پی این کرانفو کے مطابق یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے کم سکور ہے۔
An unfortunate record for Sydney Thunder, who have been bowled out for just 15 runs in #BBL12 today
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 16, 2022
اس سے قبل 2015 میں میلبرن رینیگیڈز کی ٹیم 57 رنز پر آل آؤٹ ہوئی تھی۔
پوری ٹیم کے 35 گیندوں پر آؤٹ ہونے پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے ہو رہے ہیں۔
جیمز نامی صارف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ گھر پہنچنے پر 31 منٹس لگے اور اس دوران میچ ختم ہو گیا۔
Was drinking whiskey with my parents in Albury, Sydney Thunder one down. Got home to Walla Walla, match done. 31 minute drive at best. What. How. #BBL12 pic.twitter.com/IGmehTRTiB
— James(@Schoffy_) December 16, 2022
ایک اور ٹوئٹر صارف نے لائن میں لگے لوگوں کی تصویر شئیر کر کے اسے سڈنی ٹھنڈر کے بلے بازوں سے تشبیہ دی۔
انڈین پریمئر لیگ میں سب سے کم رنز رائل چیلنجرز بنگلور نے بنائے تھے، جو دسویں اوور میں 49 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
سوشل میڈیا پر اس پرفارمنس کو اس سے جوڑ کر میمز بنائی جا رہی ہیں۔
ایک ٹوئٹر صارف نے آر سی بی کی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ سڈنی ٹھنڈر نے آج رائل چیلنجرز بنگلور کے کم سکور کا ریکارڈ توڑ دیا۔
Sydney Thunder breaks RCB's lowest total record. HISTORIC. pic.twitter.com/vqgAXKOW6e
— Sudhanshu Ranjan Singh (@memegineers_) December 16, 2022
ویلو نامی صارف نے عامر خان کی تصویر کو میم بنا کر شییر کیا۔
RCB to Sydney thunder*#BBL pic.twitter.com/sSuMQ2hbnH
— Wellu (@Wellutwt) December 16, 2022
(ایڈیٹنگ: عبداللہ جان)