قبروں پر آباد زندہ انسان

کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پین میں ایک قبرستان زندہ لوگوں کی پناہ گاہ بن چکا ہے، جن کی تعداد مُردوں سے زیادہ ہے۔

دنیا بھر میں عموماً قبرستان مرنے والوں کی آخری آرام گاہ ہوتے ہیں لیکن کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پین میں ایک قبرستان زندہ لوگوں کی پناہ گاہ بن چکا ہے۔

کئی دہائیوں کی خانہ جنگی اور ماؤ نواز خمار روغ حکومت ختم ہونے کے بعد کمبوڈیا میں تیزی سے معاشی ترقی ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے نوم  پین میں بلند و بالا عمارتیں  تعمیر اور کچی آبادیاں سکڑ رہی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایسے میں تقریبا 130 غریب خاندان ’مور سان‘ قبرستان میں آباد ہیں۔

19 سال قبل یہاں منتقل ہونے والے ایک شخص نے بتایا کہ شروع میں یہاں 300 سے زائد قبریں تھیں جو اب کم ہو کر 110 رہ گئی ہیں۔

اس وقت قبرستان میں 500 زندہ افراد رہائش پذیر ہیں جو مُردوں سے کہیں زیادہ ہیں۔

ایک اور شخص نے بتایا کہ وہ قبرستان میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ یہ جگہ محفوظ اور بازار کے قریب ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا