سانپ کو چبانے والا راجکمار انتہائی نگہداشت وارڈ میں

جس سانپ نے راج کمار کو کاٹا اس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ چوہا خور تھا جو عام طور پر زہریلا نہیں ہوتا۔

خاندان کے لوگ ہسپتال کے ڈاکٹروں کو دکھانے کے لیے سانپ کے ٹکڑے بھی ساتھ ہی لے گئے تھے (اے ایف پی)

بھارت میں ایک شہری نے جسے سانپ نے کاٹ لیا تھا اس نے موقعے پر ہی انتقام لیتے ہوئے سانپ کو کاٹ کر جان سے مار دیا۔

شمالی بھارت کی ریاست اترپردیش کے علاقے ایتا میں سانپ کو کاٹنے والے شہری راج کمار کے والد کے مطابق ان کا بیٹا گھر میں شراب سے دل بہلا رہا تھا کہ اس دوران سانپ نے اندر آ کر اسے کاٹ لیا۔

راج کمار کے والد بابورام نے کہا: ’سانپ نے اسے کاٹا۔ جواب میں اس نے سانپ کو چبا کر اس کے ٹکڑے کر دیے۔‘

بعد میں راج کمار کے خاندان نے اسے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ خاندان کے لوگ ہسپتال کے ڈاکٹروں کو دکھانے کے لیے سانپ کے ٹکڑے بھی ساتھ ہی لے گئے تھے۔

راج کمار کا علاج کرنے والے ڈاکٹر نے کہا: ’یہ واقعی بڑی عجیب بات ہے۔ میں نے ایسے لوگوں کو دیکھا ہے جنہیں سانپ کے کاٹے کے بعد ہسپتال لایا جاتا ہے لیکن کبھی کوئی ایسا آدمی نہیں دیکھا جس نے سانپ کو کاٹ لیا اور اس کے ٹکڑے تھیلے میں ڈال کر ساتھ ہی لے آیا ہو۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جس سانپ نے راج کمار کو کاٹا اس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ چوہا خور تھا جو عام طور پر زہریلا نہیں ہوتا۔

راج کمار کے والد نے کہا ہے کہ اتوار کو جس وقت سانپ نے ان کے بیٹے کو کاٹا وہ نشے میں تھا۔

بابورام نے بھارتی میڈیا سے بات چیت میں کہا: ’میرے بیٹے نے پی رکھی تھی۔ اس نے سانپ کو چبا کر اس کے ٹکڑے کر دیے۔‘

ڈاکٹروں کے مطابق راج کمار کو علاج کے لیے دوسرے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بعد میں راج کمار کے خاندان نے سانپ کے ٹکڑوں کو جلا دیا۔ یہ پہلا واقعہ نہیں کہ کسی انسان نے سانپ کو جوابی طور کاٹ لیا ہو۔ گذشتہ ماہ ہی بھارتی ریاست گجرات میں سانپ نے ایک 60 سالہ بھارتی شہری کو کاٹ لیا تھا۔ جواب میں اس شخص نے بھی مرنے سے پہلے سانپ کو کاٹ لیا جس سے وہ مر گیا۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا