ایس آر ایم جی اور بلوم برگ میڈیا کے معاہدے میں مزید توسیع

ایس آر ایم جی کے مطابق الشرق کوئیک ٹیک پلیٹ فارم نمایاں بین الاقوامی خبروں کا احاطہ کرے گا، جبکہ بلوم برگ انویسٹ سمٹ پہلی مرتبہ سعودی عرب میں اکتوبر میں منعقد ہو گا۔

الشرق کوئیک ٹیک کا ہدف پورے مشرق وسطیٰ میں عربی بولنے والے ہوں گے (ایس آر ایم جی)

مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑے میڈیا گروپ سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ (ایس آر ایم جی) اور بلوم برگ میڈیا نے کوئیک ٹیک سٹریمنگ نیوز پلیٹ فارم کے عربی ایڈیشن الشرق کوئیک ٹیک کے آغاز کے ساتھ اپنے معاہدے میں توسیع کی ہے۔  

ایس آر ایم جی کے ایک بیان میں کہا گیا کہ عالمی سرمایہ کاری میں بااثر شخصیات کو اکٹھا کرنے کی غرض سے بلوم برگ انویسٹ سمٹ پہلی مرتبہ سعودی عرب میں اکتوبر 2023 میں منعقد کی جائے گی، جس کے ایجنڈے کی مزید تفصیلات کا اعلان آئندہ مہینوں میں کیا جائے گا۔

ایس آر ایم جی کے مطابق الشرق کوئیک ٹیک پلیٹ فارم نمایاں بین الاقوامی خبروں کا احاطہ کرے گا، جس میں بلوم برگ کی ڈیٹا سے چلنے والی کاروباری خبروں کے تعاون سے کاروبار پر توجہ دی جائے گی۔

نیا پلیٹ فارم، جس کا ہدف مشرق وسطیٰ اور اس سے باہر کے نوجوانوں اور عربی بولنے والے سامعین ہوں گے، بلوم برگ کوئیک ٹیک سے ترجمہ شدہ اصل مواد کے علاوہ اصل دستاویزی فلمیں، خبروں کے پروگرام، ڈیٹا ویژولائزیشن اور عالمی واقعات کی لائیو کوریج سمیت نئی پیشکشیں فراہم کرے گا۔

ایس آر ایم جی کے مطابق الشرق نیٹ ورک میں نیا اضافہ اہم ترین عالمی اور علاقائی موضوعات پر اپ ڈیٹس پیش کرے گا، جبکہ الشرق بزنس بلوم برگ کے ساتھ مالیاتی اور کاروباری خبروں کا گہرائی سے احاطہ کرتا رہے گا۔

ایس آر ایم جی کی حکمت عملی کے مطابق نیا آن لائن اور سماجی پلیٹ فارم، جو الشرق بزنس پر بلوم برگ پلیٹ فارم کے ساتھ دستیاب ہو گا، سامعین کو جدید فارمیٹس میں خبروں کا تجربہ کرنے کی اجازت دے گا۔

ایس آر ایم جی کی سی ای او جمانا الراشد نے کہا: ’بلوم برگ میڈیا کے ساتھ ہمارا تازہ ترین تعاون ہمارے کامیاب منصوبے، بلومبرگ کے ساتھ الشرق بزنس، پر استوار ہے، جو مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں بہترین عالمی پلیٹ فارمز کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے وژن کو ظاہر کرتا ہے، جو ہمارے نوجوان سامعین کو اس قابل بناتا ہے اعلیٰ معیار کے پریمیم مواد، معلومات اور تجزیہ تک اس فارمیٹ میں رسائی حاصل کریں۔

’الشرق کوئیک ٹیک ہمارے وژن کا نمائندہ ہے اور اسے متعدد پلیٹ فارمز پر جدید اور بھرپور مواد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بلوم برگ میڈیا کے سی ای او ایم سکاٹ ہیونز نے کہا: ’یہ لانچ اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ خطے کی کاروباری برادریوں میں اعلیٰ معیار کی کاروباری اور مالی خبروں اور تجزیے کے لیے شدید خواہش ہے۔

’ہمیں یقین ہے کہ عربی بولنے والے سامعین الشرق کوئیک ٹیک کی عالمی بصیرت کی قدر کریں گے۔‘

تازہ ترین اعلان ایس آر ایم جی اور بلومبرگ میڈیا کے درمیان معاہدے کی توسیع ہے، جس میں بلوم برگ کے ساتھ الشرق بزنس کا آغاز شامل ہے، ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو عربی بولنے والے سامعین کے لیے مشرق وسطیٰ میں معیشت، بازاروں اور کمپنیوں کے بارے میں خبریں اور تجزیہ فراہم کرتا ہے۔

نومبر 2020 میں شروع کیا گیا الشرق نیٹ ورک ایک 24/7 ملٹی پلیٹ فارم عربی نیوز نیٹ ورک ہے جس کی رسائی عرب دنیا اور اس سے باہر ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا