دودھ سے نہانے جیسی فرمائش پر ’گینگز آف واسع پور‘ نہیں ملی:روی

بھوج پوری اداکار نے تسلیم کیا کہ انہوں نے اپنی شہرت کے عروج پر پروڈیوسر سے نہانے کے لیے دودھ اور سونے کے لیے پھولوں کے بستر کا مطالبہ کیا تھا۔

اداکار روی کشن 18 جون, 2013 کو ممبئی میں فلم ’اسحاق‘ کی میوزک لانچنگ کے دوران (اے ایف پی)

انڈین اداکار اور سیاست دان روی کشن نے انکشاف کیا ہے کہ ’دودھ سے نہانے اور اصل پھولوں کے بستر‘ جیسی ’متکبرانہ‘ فرمائشوں کی وجہ سے انہیں معروف فلم ’گینگز آف واسع پور‘ سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔

زی ٹی وی کے شو ’آپ کی عدالت‘ میں میزبان رجت شرما نے جب روی کشن سے ان کے متکبر رویے کے بارے میں پھیلی ہوئی افواہوں کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے ہنستے ہوئے تسلیم کیا کہ انہوں  نے اپنی شہرت کے عروج پر پروٖڈیوسر سے نہانے کے لیے دودھ اور سونے کے لیے پھولوں کے بستر کا مطالبہ کیا تھا۔

اداکار نے کہا: ’میں دودھ سے نہاتا تھا اور گلاب کی پنکھڑیوں پر سوتا تھا۔ مجھے ایسا لگتا تھا کہ میں مرکزی اداکار ہوں اور یہ سب بہت ضروری ہے۔ لوگ آپ کو الپچینو اور رابرٹ ڈی نرو کی فلمیں دکھانے لگتے ہیں اور بولتے ہیں کہ یہ اداکار ایسا کرتے ہیں تو تم بھی ایسا ہی کرو۔ گاڈ فادر پانچ سو بار دکھا دیا اور میں ٹھہرا دیسی فنکار۔ خیر، یہ میں نے یہ سب ناٹک کیے کیوں، اس لیے کہ اس سے ذرا ماحول بنتا ہے۔ مجھے لگتا تھا کہ میں دودھ سے نہا کر جاؤں گا تو اس سے مجھے شہرت ملے گی۔‘

روی کشن نے مزید بتایا کہ ایک وقت ایسا آیا جب ان کے مطالبات کی وجہ سے انہیں نقصان اٹھانا پڑا۔

ان کے بقول: ’گینگز آف واسع پور فلم سے مجھے نکال دیا گیا کیوں کہ وہ (پروڈیوسر) کہنے لگے کہ کون روزانہ 25 لیٹر دودھ لائے گا اور کون اسے نہلائے گا اس سے اچھا اسے لیتے ہی نہیں فلم میں۔ میرا اس رویے سے نقصان بھی ہوا پھر میں نے یہ سب چھوڑ دیا۔‘

انہوں  نے مزید کہا: ’اچانک جب آپ غریبی سے آتے ہیں اور کچھ پا لیتے ہیں تو کامیابی سے آنکھیں چکا چوند ہو جاتی ہیں۔ ممبئی مہانگری بہت بڑی ہے اور یہاں آپ کو پاگل ہونے میں وقت نہیں لگتا۔ ممبئی فوراً پاگل بنا سکتی ہے آپ کو۔ ہر جگہ سے پیسہ برس رہا ہوتا ہے۔ جہاں جا رہے ہیں لوگ فوٹو لے رہے ہوتے ہیں۔ شروع میں میں نیا نیا سپر سٹار بنا تھا تو تھوڑا پاگل ہو گیا تھا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

روی کشن نے کہا کہ بگ باس میں شمولیت کے بعد وہ بہتر ہوئے اور ’نارمل‘ ہو گئے۔

ان کے بقول: ’میری اہلیہ نے بھی شو میں شرکت کی اور مجھے یہ کہتے ہوئے ترغیب دی کہ میں بہت خود پرست ہو گیا ہوں۔‘

سال 2019 میں دا کپل شرما شو میں روی نے بتایا تھا کہ انہیں گینگز آف واسع پور سے محروم ہونے پر افسوس ہے۔

لیکن انہوں نے کہا کہ انہیں ان جھوٹی افواہوں کی وجہ سے کاسٹ نہیں کیا گیا کہ وہ کسی مہاراجہ جیسا سلوک چاہتے ہیں۔

روی نے کہا تھا: ’ہاں یہ مزے کی بات ہے لیکن سچ  بھی ہے تاہم جب اس کی وجہ معلوم ہوئی تو میں حیران رہ گیا۔ ایک افواہ پھیلی تھی تھی کہ میں ایک ایسا اداکار ہوں جو سیٹ پر چڑچڑا ہو جاتا ہوں اور مجھے کسی مہاراجہ جیسا سلوک پسند ہے جو کہ بالکل ایک بے بنیاد بات تھی۔‘

بعد میں روی نے گینگز آف واسع پور کے ہدایت کار انوراگ کشیپ کے ساتھ ’مکا باز‘ نامی فلم میں کام کیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فلم