بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کی مسلمان سیاستدان سے شادی

سوارا بھاسکر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کا اعلان کرتے ہوئے اپنی اور اپنے شوہر فہد احمد کی محبت کی کہانی بیان کی۔

سوارا بھاسکر اور ان کے شوہر فہد احمد نے اپنے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس پر دونوں کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں (ٹوئٹر سوارا بھاسکر)

بالی وڈ کی اداکارہ سوارا بھاسکر نے اعلان کیا ہے کہ وہ سیاسی کارکن فہد احمد کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

34 سالہ اداکار نے جمعرات کو پرائیویٹ کورٹ میرج  کرنے کا انکشاف کیا۔

سوارا بھاسکر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی اور اپنے شوہر کی محبت کی کہانی بیان کی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک احتجاج کے دوران ملے تھے اور راستے انہیں اس وقت تک ملاتے رہے جب تک وہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار نہیں ہو گئے۔

سوارا بھاسکر نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا: ’بعض اوقات آپ کسی ایسی چیز کی تلاش میں دور دراز مارے مارے پھرتے ہیں جو آپ کے بالکل پاس ہی موجود ہوتی ہے۔ ہم محبت کی تلاش میں تھے لیکن ہمیں پہلے دوستی نصیب ہوئی۔‘

انہوں نے مزید لکھا: ’اور پھر ہم نے ایک دوسرے کو پا لیا! فہد ضرار احمد کو میرے دل میں خوش آمدید۔ یہ ذرا بے قرار ہے لیکن یہ آپ کا ہے!‘

سوارا بھاسکر اور فہد احمد کے ترجمان نے تصدیق کی کہ جوڑے نے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں ہونے والی تقریب میں اپنی شادی رجسٹر کرائی۔

شادی کی باقاعدہ تقریبات اگلے ماہ دہلی میں شروع ہوں گی۔

فہد احمد ایک طالب علم رہنما اور سماجی کارکن ہیں جنہوں نے ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنس سے وابستہ سٹوڈنٹ یونین کے جنرل سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جولائی 2022 میں انہوں نے دو سیاست دانوں ابو عاصم اعظمی اور رئیس شیخ کی موجودگی میں سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

وہ انڈیا کی مغربی ریاست مہاراشٹر اور ممبئی کے لیے سماج وادی پارٹی کے یوجن سبھا (یوتھ ونگ) کے صدر بھی بنے۔

دوسری طرف سوارا بھاسکر ایک اداکارا اور ایک سماجی کارکن ہیں۔ وہ متنازع شہریت ایکٹ اور ہندو قوم پرست وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتی رہی ہیں۔

وہ ماضی میں متعدد شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں حصہ لے چکی ہیں۔

جب بات فلموں کی ہو تو سوارا بھاسکر مرکزی دھارے کی پروڈکشنز میں بننے والی فلموں میں بطور معاون اداکارہ اور آزاد فلموں میں کام کے لیے مشہور ہیں۔

انہیں 2011 کی رومانوی کامیڈی فلم ’تنو ویڈز منو‘ میں اپنے معاون کردار کے لیے بڑے پیمانے پر پہچان ملی۔ فلم میں ان کی اداکاری کو ناقدین نے بھی خوب سراہا اور انہیں بہترین معاون اداکارہ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ ملا۔

انہوں نے دو سکرین ایوارڈز بھی اپنے نام کیے ہیں اور تین مواقع پر انہیں فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فلم