انڈین اداکارہ کی ٹی وی شو کے سیٹ پر خود کشی

20 سالہ تیونشا شرما نے فلم ’فتور‘ میں کم عمر کترینہ کیف کا کردار ادا کیا تھا۔

تیونشا نے ٹیلی ویژن شو ’بھارت کا ویر پتر۔ مہامنتر پرتاپ‘ سے اداکاری کا آغاز کیا (تیونشا/ انسٹاگرام)

جواں سال انڈین اداکارہ تیونشا شرما نے ممبئی میں ٹیلی ویژن شو کے سیٹ پر خود کشی کر لی۔ ان کی عمر 20 سال تھی۔

خبر رساں ادارے اے این آئی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ تیونشا کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

وہ علی بابا داستانِ کابل نامی ڈرامے میں شہزادی مریم کا کردار ادا کر رہی تھیں۔

اے این آئی نے اپنی ٹویٹ میں کہا ’ٹیلی ویژن اداکارہ تیونشا شرما نے ٹی وی سیریل کے سیٹ پر پھندہ لگا کر خود کشی کر لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔‘

اے این آئی کے مطابق تیونشا نے ٹیلی ویژن شو ’بھارت کا ویر پتر۔ مہامنتر پرتاپ‘ سے اداکاری کا آغاز کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بعد ازاں انہوں نے کئی شوز میں ادکاری کے جوہر دکھائے جن میں چکرورتن اشوکا سمراٹ، گبرپونچھ والا، شیر پنجاب: مہاراجا رنجیت سنگھ، انٹرنیٹ والا لو اور عشق سبحان اللہ شامل ہیں۔

انہوں نے فتوراور باربار دیکھو جیسی انڈین فلموں میں بھی چھوٹے موٹے کردار ادا کیے۔

’فتور‘ میں انہوں نے کم عمر کترینہ کیف کا کردار ادا کیا۔

اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق تیونشا نے خود کشی سے کئی گھنٹے پہلے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں میک اپ کرنے کے بعد شوٹنگ کی تیاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فن