بھارتی اداکارہ نمرت کور کے لباس پر بحث کیوں؟

نمرت کور نے اپنی فلم ’دسوی‘ کے لیے وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا ہے، وہیں ٹوئٹر پر ایک شخص نے کپل شرما شو میں پہنے گئے ان کے لباس کے حوالے سے ایک سوال کرکے بحث کو جنم دیا۔

سیاہ لباس میں ملبوس نمرت کور کپل شرما شو میں فلم ’دسوی‘ کے دیگر اداکاروں کے ہمراہ تصویر کے لیے پوز کرتے ہوئے۔ نمرت پر اس لباس پر تنقید کی گئی (نمرت کور انسٹاگرام)

بالی وڈ اداکارہ نمرت کور آج کل خبروں کی زینت ہیں، جنہوں نے اپنی فلم ’دسوی‘ کے لیے وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا ہے، وہیں ٹوئٹر پر ایک شخص نے ایک شو میں پہنے گئے ان کے لباس کے حوالے سے ایک سوال کرکے بحث کو جنم دیا۔

نمرت کور نے حال ہی میں ابھیشیک بچن کے ساتھ فلم ’دسوی‘ کی پروموشن کے سلسلے میں کپل شرما شو میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے سیاہ لباس پہن رکھا تھا۔ جس کے بعد دیوانگ نامی ایک ٹوئٹر صارف نے شو کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ کپل شرما، ابھیشیک اور اپنی ٹیم کی دو ساتھیوں کے ساتھ نظر آئیں۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا: ’خواتین، میں واقعی میں جاننا چاہتا ہوں کہ اس طرح کے لباس کا مقصد کیا ہے، اگر یہ مردوں کو راغب کرنے کے لیے ہے تو کیوں؟ اگر مردوں کو اپنی طرف متوجہ نہیں کرنا ہے تو کیوں؟ یہ ایک بہت ہی حقیقی سوال ہے۔‘

اس ٹویٹ نے بہت سے لوگوں کو ناراض کیا جنہوں نے مذکورہ صارف کو مناسب جواب دیا۔ ایک صارف نے لکھا: ’ایک آدمی مختلف قسم کے کپڑے پہنتا ہے جیسے لنگی، دھوتی، شارٹس، پینٹ، جینز، ٹی شرٹ، ہاف آستین والی قمیص، پوری آستین والی قمیص۔۔۔ ان کپڑوں کا مقصد کیا ہے؟ پہلے اس کی وضاحت کریں۔‘

ایک اور نے یہ کہہ کر جواب دیا: ’کوئی کچھ نہیں دکھا رہا ہے۔ یہ عورت کی خوبصورتی کا حصہ ہے۔ یہ دنیا میں ہر جگہ معمول کی بات ہے۔۔ ناپاکی صرف دماغ میں ہوتی ہے، اگر یہ آپ کو پریشان کرتا ہے تو لندن یا نیویارک نہ جانا ہی بہتر ہے۔‘

روڈیز کے ایک آڈیشن سے نیہا دھوپیا کی ایک تصویر کو ’سن میری بات، یہ اس کی پسند ہے‘ کی ٹیگ لائن کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا: ’فیمنسٹ جواب۔۔۔‘

اسی طرح ایک صارف نے لکھا: ’کوئی بھی جو چاہے پہن سکتا ہے۔ یہاں تک کہ جو خواتین ساڑھی پہنتی ہیں ان کا کلیویج بھی نظر آتا ہے۔ اصل مقصد انتخاب کا حق استعمال کرنا ہے۔‘

ایک اور نے لکھا: ’یہ 2022 ہے اور آپ مردوں کو اب بھی خواتین کے لباس کے انتخاب میں پریشانی کا سامنا ہے۔‘ ایک اور صارف نے جواب دیا: ’مرد وہاں بائسپس یا اچھی ٹونڈ سینہ کیوں دکھاتے ہیں؟ میرا اندازہ ہے کہ اس کا مقصد دوسروں کی توجہ مبذول کروانا خاص طور پر دوسری جنس کے لوگوں کی توجہ مبذول کرانا ہے کیونکہ مردانہ بائسپس اچھے لگتے ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسی طرح ایک اور صارف نے آگے بڑھ کر یہ جواب دیا کہ ’اگر وہ برقع پہن کر آتیں تو پھر بھی آپ ایسے ہی پوسٹ کرتے کہ دکھاؤ میں برقع دیکھو۔‘ اس ساری بحث کے دوران نمرت کور نے ابھی تک اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

نمرت کور معروف بھارتی اداکارہ ہیں جو ہندی فلموں اور امریکی ٹیلی ویژن پر نظر آتی ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز پرنٹ ماڈل کے طور پر کیا اور تھیٹر میں اداکاری کی۔

چند فلموں میں مختصر اداکاری کے بعد کور نے انوراگ کشیپ کی پروڈکشن پیڈلرز میں اداکاری کی، جسے 2012 کے کانز فلم فیسٹیول میں دکھایا گیا تھا۔

نمرت کور نے فلم ’دسوی‘ میں اپنے کردار کے لیے 15 کلو وزن کم کیا ہے۔ اس کے لیے انہیں بڑے پیمانے پر جسمانی تبدیلی سے گزرنا پڑا اور ان کا فٹ ہونے کا سفر متاثر کن رہا۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نمرت نے اپنی پہلے اور بعد کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ انسٹا پر ہی ایک طویل نوٹ میں نمرت نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح لوگ اپنے مشورے لے کر آئیں گے، لطیفے بنائیں گے، یہاں تک کہ وہ کیا کھا رہی ہیں، اس پر بھی نازیبا ریمارکس دیں گے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کا اختتام یہ بتاتے ہوئے کیا کہ کس طرح لوگوں کو دوسروں کے لیے زیادہ احساس اور ہمدردی رکھنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا: ’مہربان بنیں۔ احساس کریں۔ شکر گزار ہوں۔ اگر آپ اسے بہتر نہیں بنا سکتے تو کسی کے دن کو برا نہ بنائیں۔ ذمہ دار بنیے۔ صرف اپنے دماغ اور جسم کو اپنا کاروبار بنائیں۔ کسی اور کا نہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ