والد کی نصیحت جس نے ابھیشیک کو فلم انڈسٹری میں رہنے کا حوصلہ دیا

ایک حالیہ انٹرویو میں ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ کیریئر کے آغاز میں ناکامیوں کے باعث انہوں نے اداکاری چھوڑنے کا سوچا مگر پھر والد امیتابھ بچن کی نصیحت نے انہیں حوصلہ دیا۔

ابھیشیک کا کہنا ہے کہ ان کے والد کے نصیحت نے انہیں فلم انڈسٹری میں کام جاری رکھنے کا حوصلہ دیا(امیتابھ  بچن انسٹاگرام)

بھارتی اداکار ابھیشک بچن نے ایسی زندگی گزاری ہے جس دوران ان کا موازنہ ان کے والد بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن سے کیا جاتا رہا ہے اور ان کے کیریئر میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ فلمی کیرئیر کو تقریباً چھوڑنے ہی والے تھے۔

ایک حالیہ ریڈیو انٹرویو میں ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ انہوں نے سوچا کہ وہ فلمی صنعت کے لیے نہیں بنے  اور اگر ان کے والد کے دانشمندانہ الفاظ نہ ہوتے تو وہ بالی وڈ سینیما کو مکمل طور پر چھوڑ چکے ہوتے۔

ابھیشیک بچن نے ریڈیو میزبان سدھارتھ کنان کو بتایا: ’عوامی پلیٹ فارم پر ناکام ہونا بہت مشکل ہوتا ہے۔ تب سوشل میڈیا نہیں تھا لیکن میں نے میڈیا کے ذریعے پڑھا کہ بعض افراد مجھے گالیاں دے رہے تھے جب کہ بعض نے کہا کہ مجھے اداکاری نہیں آتی۔ ایک موقع پر مجھے محسوس ہوا کہ فلمی صنعت میں آنا میری غلطی تھی کیونکہ میں جو کچھ بھی کرنے کی کوشش کر رہا تھا اس سے بات نہیں بن رہی تھی۔ میں اپنے والد کے پاس گیا اور کہا کہ شاید میں اس صنعت کے لیے نہیں بنا۔‘

ابھیشیک بچن کے والد امیتابھ بچن نے جواب دیا: ’میں نے کبھی تمہاری تربیت اس طرح نہیں کی کہ ہار مان جاؤ۔ آپ کو ہر روز صبح جاگنا ہے اور دنیا میں اپنی جگہ بنانے کے لیے لڑنا ہے۔ بطور ایک اداکار ہر فلم کے ساتھ تمہارے اندر بہتری آ رہی ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سینیئر اداکار امیتابھ بچن، جو شہرہ آفاق فلموں جیسے کہ ’شعلے‘ میں کام کر چکے ہیں، نے اپنے بیٹے سے یہ بھی کہا کہ وہ ’اپنی توجہ کام پر مرکوز کریں‘ اور اپنے سامنے آنے والے ’ہر فلمی کردار کو قبول کریں۔‘

ابھیشیک بچن کی نئی فلم ’بگ بل‘ آٹھ اپریل کو ریلیز ہوئی۔ یہ فلم 1990 اور 2000 کے درمیان جنم لینے والے فنانشل مارکیٹ کے بحران کے حقیقی واقعے سے ماخوذ ہے جس کا تعلق سٹاک مارکیٹ بروکر ہرشد مہتہ اور ان کے مالیاتی جرائم سے ہے۔

اس کے علاوہ ابھیشیک بچن بالی وڈ کی فلموں ’دھوم‘، ’بنٹی اور ببلی‘، ’بول بچن‘ اور ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ میں کام کر چکے ہیں۔

امتیابھ بچن ہالی وڈ فلم ’دی انٹرن‘ کے انڈین ری میک میں کام کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے وہ ’اگنی تپھ‘، ’پیکو‘ اور ہالی وڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ امریکی کلاسیکی فلم ’دا گریٹ گیٹسبی‘ جیسی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی فلم