پاکستان انڈر 19 ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے تیار

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان انڈر 19 کرکٹ کے بیٹرز ملتان میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلتے ہوئے (پی سی بی)

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم سعد بیگ کی قیادت میں بنگلہ دیش انڈر 19 کے خلاف جیت کا تسلسل ون ڈے سیریز میں بھی برقرار رکھنے کے لیے پرامید دکھائی دے رہی ہے۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم نے چار روزہ میچ میں 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی، جس میں پلیئر آف دی میچ شاہ زیب خان کے 174 رنز نمایاں رہے تھے۔

میچ میں نائب کپتان علی اسفند نے چھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ اتوار کو ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم چتوگرام میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا ون ڈے بھی اسی گراؤنڈ پر آٹھ مئی کو ہوگا جبکہ بقیہ تین میچ 11، 13 اور 15 مئی کو شاہد قمرالزماں سٹیڈیم راج شاہی میں کھیلے جائیں گے۔

دورے کا واحد ٹی ٹوئنٹی 17 مئی کو راج شاہی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ صبیح اظہر کہتے ہیں کہ وہ چار روزہ میچ میں ٹیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں اور یہ ٹیم محدود اوورز کی سیریز میں بھی اسی تسلسل کو برقرار رکھے گی۔

’لیکن ہمیں اندازہ ہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم سخت حریف کے طور پر سامنے آئے گی لہٰذا ہمیں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’پاکستان انڈر 19 ٹیم باصلاحیت نوجوانوں پر مشتمل ہے یہ کھلاڑی اپنی بہترین صلاحیتیں اور مہارت دکھانے کے لیے پرجوش ہیں۔‘

پاکستان انڈر 19ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

سعد بیگ ( کپتان )، علی اسفند ( نائب کپتان )، احمد حسین، ایمل خان، عامرحسین، عرفات منہاس، آزان اویس، حمزہ نواز، محمد ابتسام، محمد اسمعیل، محمد طاہر، محمد طیب عارف، عبید شاہد، سجاد علی، شاہ زیب خان، شامل حسین اور وہاب ریاض۔

دورے کا شیڈول

30اپریل تا 3مئی۔ چار روزہ میچ ۔ چٹوگرام ۔( پاکستان دس وکٹوں سے جیتا)۔

6مئی ۔ پہلا50 اوورز میچ چٹوگرام ۔

8مئی دوسرا 50اوورز میچ چٹوگرام ۔

11مئی۔ تیسرا 50اوورز میچ ۔ راج شاہی۔

13مئی۔ چوتھا 50اوورز میچ۔ راج شاہی۔

15مئی۔ پانچواں 50اوورز میچ راج شاہی۔

17مئی۔ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ ۔ راج شاہی۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ