مردوں کے لیے بھی زیورات متعارف کروا دیے گئے

ٹفنی مین‘ ماڈرن، بولڈ اور پُر اعتماد لیکن آسانی پسند مردوں کے لیے متعارف کروایا جا رہا ہے۔ یہ ایسے لوگوں کے لیے ہے جو معیار کو مدنظر رکھتے ہیں، کمپنی

کمپنی اکتوبر میں سو مختلف ڈیزائنز اور 2 سو ڈالر سے 15 سو ڈالر تک کی قیمتوں والے زیورات متعارف کروائے گی (تصویر: اے پی)

زیورات تیار کرنے والی کمپنی ’ٹفنی اینڈ کو‘ نے پہلی  بار مردوں کے لیے بھی زیورات کی ایک مکمل ورائٹی متعارف کروا دی ہے۔

جمعرات کو اس مہنگے برانڈ کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ کمپنی اکتوبر میں سو مختلف ڈیزائنز اور 2 سو ڈالر سے 15 سو ڈالر تک کی قیمتوں والے زیورات متعارف کروائے گی۔

کمپنی کے مطابق ایسا کرنے سے وہ مردوں کی پُر تعیش طرزِ زندگی کا حصہ بن جائے گی اور یہ نوجوان نسل کے لیے کشش کا باعث ہوگا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ:’ٹفنی مین ماڈرن، بولڈ اور پُر اعتماد لیکن آسانی پسند مردوں کے لیے متعارف کروایا جا رہا ہے۔ یہ ایسے لوگوں کے لیے ہے جو معیار کو مدنظر رکھتے ہیں۔‘

ماضی میں بھی کمپنی کی جانب سے مردوں کے لیے کچھ مصنوعات فروخت کی جا چکی ہیں جن میں کف لنکس، منی کلپس اور انگوٹھیاں شامل ہیں۔

نئی کلیکشن میں بریسلیٹ، چوڑیاں، نیکلیس، گھڑیاں اور ان کے علاوہ سٹرلنگ سلور اور 18 کلو سونے سے بنا شطرنج کا سیٹ بھی شامل ہوگا۔ کمپنی کے مطابق اس سیٹ کی قیمت درخواست کرنے پر بتائی جائے گی۔

 ٹفنی اینڈ کو گھر میں کال ٹیل بنانے اور بیئر کے پیالے فروخت کرنے کے منصوبے پر بھی غور کر رہی ہے تاکہ مرد خریداروں کو متوجہ کیا جا سکے۔

ٹفنی اینڈ کو کے چیف آرٹسٹک ڈائریکٹر ریڈ کراکوف نے خبر رساں ادارے  دی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا: ’پوری دنیا میں مرد روزمرہ وارڈروب میں زیورات کا استعمال کرتے ہیں۔ آپ ایسا رن ویز اور سوشل میڈیا پر دیکھ سکتے ہیں۔‘

ظاہری طور پر ان مصنوعات کے اشتہار میں ان کو مردانہ کلیکشن دکھانے کے لیے نئے زیورات کو ایک بیس بال کے دستانے کے اوپر رکھا دیکھا جا سکتا ہے جبکہ کچھ زیورات کو قطب نما کے پاس رکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ابھی تک ان مصنوعات کا ہدف قرار دیے جانے والے لوگوں کا ردعمل کافی غیر متاثر کن رہا ہے۔

ایک صارف نے ٹویٹ کیا: ’میرا جواب نہیں ہے۔ کتے انسان کے بہترین دوست ہیں اتنے مہنگے پتھر نہیں۔‘

کئی لوگوں نے اشتہاری تصاویر میں آرائشی اشیا کے حوالے سے ٹفنی کا مذاق اڑایا۔

ایک اور صارف نے لکھا:’ واہ کیا بات ہے۔ میں نے اپنے لیے کبھی زیورات خریدنے کا نہیں سوچا تھا لیکن اب جب آپ اسے بیس بال کے دستانے کے اوپر دیکھ سکتے ہیں تو یہ بات یقینی ہو چکی ہے ۔‘

یہ کلیکشن ٹفنی کے دنیا بھر میں موجود تین سو سٹورز پر دستیاب ہو گی۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی سٹائل