حارث کی پانچ وکٹیں، پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز سے ہرا دیا

ہمبنٹوٹا میں منگل کو کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے بیٹنگ میں بری کارکردگی کا جواب عمدہ بولنگ سے دیا۔

حارث رؤف نے افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پانچ وکٹیں لیں (اے ایف پی)

پاکستان نے افغانستان کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں 142 رنز سے شکست دے دی ہے۔

ہمبنٹوٹا میں منگل کو کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے بیٹنگ میں بری کارکردگی کا جواب عمدہ بولنگ سے دیا۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد پاکستان ٹیم پہلے ہی اوور سے بیک فٹ پر دکھائی دی تاہم امام الحق اور شاداب خان کی بیٹنگ نے بولرز کو حوصلہ دیا۔

ہمبنٹوٹا کی ایک مشکل وکٹ پر افغان سپنرز نے پاکستان بلے بازوں جن میں کپتان بابر اعظم بھی شامل تھے کو مشکل میں ڈالے رکھا۔

افغان بولرز کی جانب سے مجیب الرحمان نے وکٹوں کی شروعات بابر اعظم کو صفر پر آؤٹ کرنے سے کی اور اپنے دس اوورز میں محمد رضوان اور اسامہ میر کو بھی آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

ان کے علاوہ دیگر بولرز میں محمد نبی اور راشد خان نے بھی دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی طرف سے امام الحق نے 61، افتخار احمد نے 30 اور شاداب خان نے 39 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کو دو رنز کا ہندسہ عبور کرنے میں مدد دی۔

افغانستان کے لیے 202 رنز کا ہدف آغاز سے ہی مشکل دکھائی دے رہا تھا جس کی ایک وجہ مشکل وکٹ اور دوسری وجہ پاکستان کا ورلڈ کلاس بولنگ اٹیک تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایسا ہی کچھ رمیز راجہ نے اپنے تبصرے میں بھی اس وقت کہا تھا جب پاکستان کی ابتدائی وکٹیں جلد ہی کر چکی تھیں۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ’پاکستان عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے اور اسے جیتنے آتا ہے۔‘

افغانستان نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو صرف چار رنز پر اس کی تین وکٹیں گر چکی تھیں۔ جس کے بعد پاکستانی بولرز نے افغان بولرز کو میچ میں واپسی کا کوئی موقع نہیں دیا۔

رحمان اللہ گرباز نے افغانستان کی طرف سے سب سے زیادہ 18 رنز سکور کیے۔

اس طرح افغانستان کے بو کھلاڑی صرف 59 رنز ہی بنا سکے جبکہ عظمت اللہ عمرزئی زخمی ہونے کے باعث اپنی بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے۔

پاکستان کی طرف سے حارث رؤف نے 18 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کے علاوہ شاہین آفریدی نے دو، شاداب خان اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ لی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ