ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف پہلی اننگز جاری ہے اور اس وقت ڈیبوٹینٹ عبداللہ فضل اور اذان اویس کریز پر موجود ہیں۔
پاکستانی ٹیم نے 179 رنز بنائے اور اسے امام الحق کی وکٹ کی صورت میں صرف ایک نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
اس سے قبل آج جب کھیل کا آغاز ہوا تو بنگلہ دیش کی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز سے کھیل شروع کیا لیکن پوری ٹیم 413 رنز بنا سکی۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے پانچ وکٹیں اور شاہین آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
بنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسین شانتو 101 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ مومن الحق نے 91 رنز بنائے۔
پاکستان کے کپتان شان مسعود نے جمعے کو ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
مہمان ٹیم کو بلے باز بابر اعظم کی خدمات حاصل نہیں، جو بائیں گھٹنے کی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے، جبکہ ٹاپ آرڈر بلے باز عبداللہ فضل اور اذان اویس کو ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع دیا گیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور وہ شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کے ساتھ پلیئنگ الیون کا حصہ بنے، جبکہ نعمان علی واحد سپیشلسٹ سپنر ہیں۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد دسمبر 2024 کے بعد پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں واپس آئے ہیں، وہ انجری کے باعث ٹیم سے باہر تھے۔
نہید رانا اور عبادت حسین فاسٹ بولنگ اٹیک مکمل کریں گے جبکہ مہدی حسن مرزا اور تیج الاسلام سپن بولنگ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
بنگلہ دیش: محمود الحسن جوئے، شادمان اسلام، مومن الحق، نجم الحسن شانتو (کپتان)، مشفق الرحیم، لٹن داس، مہدی حسن مرزا، تیج الاسلام، تسکین احمد، عبادت حسین، نہید رانا۔
پاکستان: اذان اویس، امام الحق، عبداللہ فضل، شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، نعمان علی، حسن علی، محمد عباس۔