اِن فارم بابر اعظم زخمی، بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

پی سی بی کے مطابق میڈیکل پینل بابر اعظم کا معائنہ کر رہا ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

پاکستان کے بابر اعظم 5 جنوری 2025 کو کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ کے خلاف نصف سینچری سکور کرنے کے بعد (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سٹار بلے باز بابر اعظم انجری کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کل یعنی جمعے سے میرپور میں شروع ہونے جا رہی ہے۔

سیریز کے آغاز سے قبل جمعرات کو ٹرافی کی رونمائی ہوئی جس کے بعد اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ بابر اعظم پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بابر اعظم کو بائیں گھٹنے میں چوٹ لگی ہے۔ تاہم اس چوٹ کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل پینل بابر اعظم کا معائنہ کر رہا ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

پاکستان کے لیے پہلے ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل یہ ایک بڑا دھجکا ہے کیونکہ بابر اعظم ان دنوں بھرپور فارم میں دکھائی دے رہے ہیں۔

بابر اعظم نے حال میں ختم ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ رنز سکور کیے تھے اور اپنی ٹیم پشاور زلمی کو فتح دلوائی تھی۔

انہوں نے پی ایس ایل 11 میں سب سے زیادہ 588 رنز سکور کیے تھے جن میں دو سینچریاں بھی شامل ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ