اٹلی کی سپر سپورٹ الیکٹرک موٹر سائیکل بنانے والی پہلی کمپنی اینرجیکا نے پاکستان خصوصاً اسلام آباد میں بھی اپنی دلکش موٹر سائیکلوں کی رینج متعارف کروا دی ہے۔
یہ موٹر سائیکل شوقین افراد کے لیے ہیں ہر خاص و عام کے لیے نہیں۔ ان کو دیکھ کر ان پر دل تو فورا آ جاتا ہے لیکن ان کی قیمتیں معلوم کرنے پر جیب چھوٹی معلوم ہوتی ہے۔
پاکستان میں جس طرح سے اٹلی میں بنی ویسپا سکوٹر اور رکشوں کا اب تک نام اور تقلید ہے اسی امید کے ساتھ اٹلی کے موڈینا علاقے میں قائم اس کمپنی نے پاکستان کو ترجیع دی ہے۔
بین الاقوامی کمپنیاں اکثر پہلے انڈیا اور پھر پاکستان کا رخ کرتی ہیں لیکن اس بار نہیں۔ اینرجیکا الیکٹرک موٹرسائیکلیں عیش و آرام ذہن میں رکھتے ہوئے مہارت کے ساتھ تیار کی گئی ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
موڈینا بین الاقوامی سطح پر موٹر سپورٹس کی دنیا میں ایک بڑا نام ہے اور اپنی جدید ترین ٹیکنالوجیز کے لیے ایک بہترین مرکز ہے۔ یہیں دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں میں سے ایک فراری کا بھی مرکز قائم ہے۔ ہمسائے ایسے ہوں تو مصنوعات پر اچھا اثر تو پڑتا ہے۔
انرجیکا موٹر سائیکلیوں کو لاتعداد کوالٹی کنٹرول اور کارکردگی کے ٹیسٹ سے گزرنا پڑتا ہے۔
پاکستان میں آج کل مہنگی گاڑیوں کے بعد اب نوجوانوں میں مہنگی ’ہیوی بائیکس‘ رکھنے کے شوق میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ملک میں کیی برینڈز کی ہیوی بائیکس دستیاب ہیں لیکن الیکٹرک ساخت میں یہ پہلی ہیوی بائیک ہے۔
اینرجیکا موٹر کمپنی کے سی ای او لیویا سیولینی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’2022 کے دوران ہماری صنعتی سرگرمی نے تقریبا ہر ایک ملک میں مستقل اور دھماکہ خیز ترقی دیکھی ہے جہاں ہم فروخت کر رہے ہیں اور ساتھ ہی مکمل طور پر نئی مارکیٹوں میں بھی۔‘.
ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے اہم شیئر ہولڈر آئیڈیانومک کی مدد سے کیے گئے عظیم کام اور اہم سرمایہ کاری کی بدولت - ہماری ترقی کی کلید - ہم نے اپنے ہیڈکوارٹرز اور فیکٹری کے سائز کو دوگنا کردیا ہے اور اپنے ذہین ذہنوں کی صلاحیت میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔ صرف اس سال میں ہمارے عملے میں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
’ہمارا سیلز نیٹ ورک اب دنیا بھر میں 120 سے زیادہ سیلز پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے اور اب بھی بڑھ رہا ہے۔ ہم نے اینرجیکا موٹر کمپنی کا ایک نیا بزنس یونٹ اینرجیکا انسائڈ تشکیل دیا ہے جو ای موبلٹی کے لیے جدید حل کی ترقی کے لیے وقف ہے۔‘