الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی بڑی کمپنی پولسٹار نے مکمل طور پر برف سے بنا ہوا ایک شو روم متعارف کرایا ہے۔
’سنو سپیس‘ نامی شو روم فن لینڈ کے آرکٹک سرکل شہر رووانیم میں کھولا گیا ہے۔
یہ فن لینڈ میں دوسرا اور مجموعی طور پر تقریبا 130پولسٹار سپیسز میں سے ایک ہے۔
نقطہ انجماد سے بھی کم درجہ حرارت میں، پولسٹار کے عالمی ریٹیل اور آرکیٹیکچرل ڈیزائن کے مطابق سنو سپیس کی تعمیر میں تقریبا 20 دن لگے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس سپیس میں پولسٹار کی جانب سے ڈیجیٹل فرسٹ ریٹیل ماڈل استعمال کیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ صارفین اپنی گاڑیوں کے بارے میں آن لائن سرچ، معلومات حاصل اور آرڈر کر سکتے ہیں۔
پولسٹار سپیسز میں صارفین خود الیکٹرک پولسٹار چلانے کا تجربہ اور ٹیسٹ ڈرائیو کر سکتے ہیں۔
ان سپیسز میں سرکولر میٹریل کا استعمال پولسٹار کی پائیداری کی حکمت عملی میں ایک اہم جزو ہے۔
اس کی تعمیر میں کل تین ہزار مکعب میٹر برف کا استعمال کیا گیا، جو قریبی اونسوارا سکی ریزورٹ سے الیکٹرک ٹرکوں کے ذریعہ لائی گئی تھی۔
فروری کے آخر میں جب یہ ’سنوسپیس‘ بند کردیا جائے گا تو پولسٹار کمپنی برف کو واپس چھوڑ کر بھی آئے گی۔
دو میٹر موٹی برف کی دیواروں میں مکمل طور پر الیکٹرک فاسٹ بیک پولسٹار ٹو کھڑی ہوگی۔
یہ عارضی سٹور اب کھلا ہے اور 26 فروری تک کھلا رہے گا۔
© The Independent