کراچی میں نئی الیکٹرک بس سروس کا آغاز  

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کے مطابق 50 الیکٹرک بسوں کی کھیپ سے اس سروس کا آغاز کیا گیا ہے، جلد ہی ان بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔  

سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کراچی میں مکمل طور پر بجلی  سے چلنے والی جدید الیکٹرک بسوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس نئی بس سروس کا آغاز پیر کو پارک ٹاور سے سی ویو ساحل تک ٹیسٹ ڈرائیو کرکے کیا کیا گیا۔  

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کے مطابق 50 الیکٹرک بسوں کی کھیپ سے اس سروس کا آغاز کیا گیا ہے، جلد ہی ان بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔  

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان بسوں کی چارجنگ کے لیے یو پی موڑ پر واقع ڈپو میں دو الیکٹرک چارجنگ مشینں لگائی گئی ہیں جہاں ہر بس 20 منٹ میں چارج ہو گی۔

بس میں 32 سیٹیں ہوں گی جن میں دو سیٹ معذور افراد کے لیے ہوں گی۔ جب کہ ہر بس میں کُل 90 افراد سفر کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ بسوں میں کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے۔ 

صوبائی وزیر سعید غنی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ان بسوں کی چارجنگ کے لیے سولر سسٹم نصب کیا گیا ہے تاکہ بجلی پر کم از کم انحصار کیا جائے۔  

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا