کراچی: سٹیشن جہاں الیکٹرک گاڑیاں ’15 منٹ میں مکمل چارج‘

چارجنگ سٹیشن کے مالک عبدالحسیب خان کے مطابق 160 کلو واٹ کے اس جدید سٹیشن میں الیکٹرک گاڑی صرف 15 منٹ میں صفر سے سو فیصد تک چارج ہو جاتی ہے۔

کراچی کے مصروف علاقے صدر میں قائم کیے گئے اس ای وی چارجنگ سٹیشن کے مالک عبدالحسیب خان ہیں (انڈپینڈنٹ اردو)

 جرمن گاڑی ای ٹرون، مرسڈیز، بی ایم ڈبلیو سمیت چین کی بنی الیکٹرک گاڑیوں کو انتہائی تیزی سے چارج کرنے کے لیے کراچی میں حال ہی میں ایک الیکٹرک کار چارنگ سٹیشن نصب کیا گیا۔

کراچی کے مصروف علاقے صدر میں قائم کیے گئے اس ای وی چارجنگ سٹیشن کے مالک عبدالحسیب خان کے مطابق یہاں تمام الیکٹرک کاریں صفر سے 100 تک صرف 15 منٹ میں چارج کی جاتی ہیں۔  

انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے عبدالحسیب خان نے بتایا: ’یہ فاسٹ چارجنگ سٹیشن پاکستان کا پہلا چارجنگ سٹیشن ہے۔ پاکستان میں الیکٹرک کار چارجنگ کے لیے متعدد سٹیشنز ہیں، مگر یہ جدید سٹیشن 160 کلو واٹ کا ہے اور یہ کار کی بیٹری کو صفر سے ایک سو تک صرف 15 منٹ میں چارجنگ کرتا ہے۔‘ 

عبدالحسیب خان کے مطابق اس سٹیشن پر ایک الیکٹرک گاڑی کو چارج کرنے کا ریٹ 65 روپے فی کلو واٹ ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ ایک الیکٹرک گاڑی تقریباً تین ہزار روپے میں مکمل طور چارج ہوجاتی ہے۔  

عبدالحسیب خان نے مطالبہ کیا کہ حکومت پی ایم ٹی لگانے میں مدد کرے تاکہ اس طرح سے سٹیشنز ملک بھر میں لگ سکیں۔

انہوں نے کہا: ’یہ ایک ماحول دوست ایندھن ہے، اس کے علاوہ حکومت پر پیٹرول کا اضافی بوجھ ہے۔ اگر گاڑیاں الیکٹرک پر شفٹ ہو جائیں تو مہنگے پیٹرول سے جان چھوٹ جائے گی۔‘ 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان