بھارت کے دوسرے بڑے شہر ممبئی میں پہلی بار 20 ویں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ (آئیفا) کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جیسے بالی آسکر کا نام بھی دیا جاتا ہے۔
اس سے قبل ان بین الاقوامی بھارتی فلم انڈسٹری ایواڈز کی تقریبات بیرون ملک ہوا کرتی تھیں۔
بالی وڈ فلموں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہے، جہاں 2018 میں تقریباً 18 سو فلمیں ریلیز کی گئیں۔
’ارنسٹ اینڈ ینگ‘ اور ’فیڈریشن آف انڈین چیمبرز‘ کی طرف سے مارچ میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اس فلمی صنعت میں گذشتہ سال 12.2 فیصد اضافہ ہوا، جس میں نہ صرف ہندی زبان کی فلمیں شامل تھیں بلکہ تامل اور تیلگو جیسی علاقائی زبانوں میں ریلیز ہونے والی فلمیں بھی شامل تھیں۔
ایوارڈ تقریب کے دوران بالی وڈ کے ستاروں نے گرین کارپٹ پر واک کی۔
عالیہ بھٹ نے تقریب میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا جبکہ رنویر سنگھ بہترین ادکار قرارار پائے۔
بالی وڈ اداکارہ ادیتیہ راؤ حیدری نے اس موقع پر کہا کہ ان کے کیریئر کے پہلے آئیفا ایوارڈ کی تقریب سنگاپور میں 2012 میں ہوئی تھی اور اس سال اس کا انعقاد ممبئی میں ہوا ہے۔
بالی وڈ اداکار شاہد کپور کا کہنا تھا کہ ’مجھے لائیو پرفارمنس دیکھنا اور لائیو پرفارم کرنا پسند ہے۔ اس کا الگ ہی مزہ، خوشی اور انرجی ہوتی ہے۔‘
دوسری جانب اداکار جم سربھ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’میرے خیال میں بھارت کے پاس مختلف طرح کی بہت ساری کہانیاں بتانے کو ہیں۔ یہاں بہت زیادہ ٹیلنٹ پایا جاتا ہے۔‘