پاکستانی شہزادہ محمد بن سلمان کے استقبال کے منتظر: وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے منگل کو سعودی نائب وزیر داخلہ سے ملاقات میں شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کو دہرایا۔

19 نومبر 2024 کی اس تصویر میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کو وزیر اعظم ہاؤس، اسلام آباد میں سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیزالداؤد کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (وزیر اعظم ہاؤس، اسلام آباد)

وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام ان کے پرتپاک استقبال کے منتظر ہیں۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیزالداؤد سے ملاقات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے پاکستان کے دورے کی دعوت کو دہرایا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے دونوں اسلامی ملکوں کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی قیادت اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی اور سرمایہ کاری تعاون مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ 

وزیراعظم نے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر عمل درآمد پر اپنے اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ملاقات میں غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے ریاض میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے انعقاد پر سعودی عرب کی قیادت کی تعریف کی اور فلسطین میں اسرائیل کے نسل کشی کے اقدامات کے خلاف اور غزہ میں تشدد کے خاتمے کے لیے اجتماعی طور پر امت مسلمہ کو متحد کرنے کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کوششوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا