پشاور میں پولیس نے اتوار کو بتایا کہ ایک پولیس موبائل پر بم حملے میں دو اہلکار جان سے گئے جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پشاور پولیس کے ترجمان عالم خان نے بتایا کہ واقعہ چمکنی پولیس سٹیشن کی حدود میں رنگ روڈ پر مال منڈی کے قریب پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خود کش لگتا ہے جس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر لائق زادہ اور کانسٹیبل عالم زیب جان سے گئے۔
عالم خان کے مطابق زخمیوں میں موبائل کا ڈرائیور اور ایک کانسٹیبل شامل ہیں، جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔