پاکستان کرپٹو کونسل کو سربراہ بلال بن ثاقب نے بدھ کو لاس ویگاس میں کہا کہ پاکستانی حکومت کی زیر قیادت بٹ کوائن کو قومی ذخائر کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
لاس ویگاس میں بٹ کوائن 2025 کے نام سے تقریب میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور صدر ٹرمپ کے دو صاحبزادوں نے بھی خطاب کیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ ’آج ایک بہت ہی تاریخی دن ہے کیونکہ آج میں یہ اعلان کروں گا کہ پاکستانی حکومت اپنی حکومت کی زیر قیادت بٹ کوائن سٹریٹجک ریزرو قائم کر رہی ہے۔‘
انہوں نی کہا، ’یہ والٹ، نیشنل بٹ کوائن والیٹ، قیاس آرائیوں کے لیے نہیں ہے۔ ہمارے پاس یہ بٹ کوائنز ہوں گے اور ہم انہیں کبھی فروخت نہیں کریں گے۔‘
بلال بن ثاقب نے اس حوالے سے امریکہ کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ وہ ان سے متاثر ہو کر یہ قدم اٹھا رہے ہیں۔
بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کے لیے بلال بن ثاقب نے ’دو ہزار میگاواٹ بجلی‘ مختص کرنے کا بھی اعلان کیا۔
’ہم تمام مائنرز کو پاکستان مدعو کرنا چاہتے ہیں۔ تمام بنیادی ڈھانچے سے متعلق افراد پاکستان آئیں اور ہمارے ساتھ مل کرتعمیر کریں۔‘