ٹرمپ کے کلب گھسنے والا ان کی پوتی سے شادی کا خواہش مند

پولیس کا ایک حلف نامہ دیکھا ہے جس کے مطابق اپنے حقوق پڑھے جانے کے بعد، ریئس نے کھلے عام اعتراف کیا کہ وہ 'مار لاگو' کی دیوار پر چڑھ کر داخل ہوا تاکہ وہ 'انجیل کو (صدر) تک پہنچا سکیں اور کائی سے شادی کر سکیں۔‘

تیئس سالہ انتھونی تھامس ریئس  سیکرٹ سروس کی تحویل میں (پام بیچ کاؤنٹی شیرف دفتر) 

امریکی ریاست فلوریڈا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ملکیتی کلب ’مار لاگو‘ کی دیوار پھلانگنے کے الزام میں ٹیکساس کے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، جس نے پولیس کو بتایا کہ وہ صدر ٹرمپ کی 18 سالہ پوتی کائی سے شادی اور ’انجیل کی تبلیغ کرنا چاہتا ہے۔‘

پام بیچ پولیس ڈپارٹمنٹ کو منگل نصف شب کے بعد مبینہ طور پر اس غیر قانونی طور داخلے کے بارے میں بتایا گیا جس کے فورا بعد جب پولیس فلوریڈا کے پہنچی تو 23 سالہ انتھونی تھامس ریئس کو سیکرٹ سروس کی تحویل میں پایا۔

دی انڈپینڈنٹ نے پولیس کا ایک حلف نامہ دیکھا ہے جس کے مطابق اپنے حقوق پڑھے جانے کے بعد، انتھونی تھامس ریئس نے کھلے عام اعتراف کیا کہ وہ ’مار لاگو‘ کی دیوار پر چڑھ کر داخل ہوئے تاکہ وہ 'انجیل کا پیغام (صدر تک) پہنچا سکیں اور کائی سے شادی کر سکیں۔‘

سیکرٹ سروس کے ایک ترجمان نے دی انڈپینڈنٹ کو بتایا،’آدھی رات کے کچھ ہی دیر بعد، اس شخص نے احاطے کی باڑ کو عبور کیا جس ی وجہ سے تمام سکیورٹی الارم بج پڑے۔ امریکی سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے انہیں جائے وقوع پر بغیر کسی ناخوشگوار واقعے کے حراست میں لے لیا۔‘

ترجمان نے مزید کہا کہ مبینہ دراندازی کے وقت کلب میں صدر کی طرح سیکرٹ سروس کی زیر حفاظت کوئی اہم شخص موجود نہیں تھا۔

وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے دی انڈپینڈنٹ کو بتایا کہ صدر کو اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔

دی انڈیپینڈنٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور وینیسا ٹرمپ کی بیٹی کائی ٹرمپ سے تبصرہ کے لیے رابطہ کیا ہے۔

ریئس پر بدسلوکی یا غیر قانونی طور پر داخل ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور انہوں نے بے قصور ہونے کا موقف اختیار کیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پام بیچ جیل کے عوامی ریکارڈ کے مطابق انہیں صبح 4 بج کر 10 منٹ پر حراست میں لیا گیا اور ان کے بانڈ کی قیمت 50 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔

پام بیچ کے ایک جج نے ریئس کو حکم دیا کہ وہ صدر ٹرمپ، کائی ٹرمپ یا ان کے اہل خانہ میں سے کسی کے ساتھ رابطہ نہ کریں۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق ریئس نے اس سے قبل نئے سال کے موقع پر مار لاگو میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔

دستاویزات کے مطابق مبینہ طور پر دراندازی کرنے والے 23 سالہ شخص ٹیکساس کے شہر ارونگ میں پیدا ہوئے تھے اور کیشئر کے طور پر کام کرتے تھے۔

ایک سال سے بھی کم عرصہ پہلے ایک مسلح شخص ریان روتھ نے مبینہ طور پر ٹرمپ کو ان کے ویسٹ پام بیچ گالف کورس میں قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔

 کائی ٹرمپ کو یونیورسٹی گالف کا ایک اہم ممکنہ کھلاڑی سمجھا جاتا ہے اور وہ میامی یونیورسٹی کے لیے کھیلتی ہیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی گھر