پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کو سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کو قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔
پاکستان کے تمام چاروں ٹیسٹ میچ ہارنے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے تیسرے سائیکل میں نویں اور آخری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد عاقب جاوید نے استعفیٰ دے دیا تھا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اس سے پہلے عاقب نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی کی جگہ لی تھی، جنہوں نے دسمبر 2024 میں پی سی بی کے ساتھ اختلافات کے باعث چھ ماہ بعد ہی عہدہ چھوڑ دیا تھا۔
گلیسپی سے قبل سابق پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ ٹیم کے ڈائریکٹر تھے اور ان کے دور میں آسٹریلیا کے خلاف تین - صفر کی ٹیسٹ شکست ہوئی تھی۔
پیر کو کی گئی یہ تقرر ان متعدد تبدیلیوں کا حصہ ہے جو پی سی بی نے قومی ٹیم کی دو سالہ ناقص کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کی ہیں۔
گذشتہ ماہ، نیوزی لینڈ کے مائیک ہیسن کو وائٹ بال ٹیم کا دو سال کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔
پاکستان رواں سال اکتوبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف تازہ ترین ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ سائیکل کی پہلی سیریز کی میزبانی کرے گا اور پھر دسمبر-جنوری میں سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلے گا۔