دبئی پولیس نے پیر کو بتایا کہ اس نے ساڑھے دو کروڑ ڈالر مالیت کا ایک قیمتی گلابی ہیرا چوری کرنے والے تین چوروں کو صرف چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔
پولیس نے بتایا کہ ہیرے کے ایک تاجر کو، جو یہ جواہر یورپ سے لائے تھے، ایک جرائم پیشہ گروہ نے ایک ویلا میں بلایا، جہاں ان سے کہا گیا کہ ایک امیر گاہک ہیرا دیکھنے آ رہے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
بیان میں مزید کہا گیا تاہم، ہیرے کے تاجر جب اس جگہ پہنچے تو ہیرا چوری کر لیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ آٹھ گھنٹوں کے اندر اندر تین افراد کو ایک غیر متعین ایشیائی ملک سے گرفتار کر لیا گیا۔
یہ گرفتاریاں ’ماہر اور فیلڈ ٹیموں کی محنت اور جدید مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کے استعمال کی بدولت ہوئیں۔‘
دبئی میڈیا آفس کی شیئر کی گئی فوٹیج میں گرفتار ہونے والے تینوں مردوں کو دیکھا جا سکتا ہے اور گینگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دکھائی گئی۔
دبئی ہیروں کی تجارت کے لیے ایک اہم مرکز ہے۔ یہاں کی سکیورٹی اور استحکام پر بہت زیادہ کنٹرول اور نگرانی رکھی جاتی ہے اور یو اے ای اپنی سکیورٹی پر فخر کرتا ہے۔