امریکہ - ایران ثالثی کوششیں: پاکستانی فیلڈ مارشل کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

روئٹرز کے مطابق ملاقات کے دوران حالیہ سفارتی اقدامات اور کشیدگی میں اضافہ روکنے اور تنازعے کو ختم کرنے کی کوششوں پر گفتگو ہوئی۔

15 اپریل، 2026 کو پاکستان فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کر رہے ہیں(ارنا نیوز)

ایرانی میڈیا نے ہفتے کو رپورٹ کیا کہ تہران کے دورے پر موجود پاکستان فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جمعے کو رات گئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے۔

روئٹرز کے مطابق یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششوں کو تیز کر رہا ہے تاکہ صورت حال کو مزید بگڑنے سے روکا جا سکے۔

ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل اور عراقچی نے حالیہ سفارتی اقدامات اور ان کوششوں پر تفصیلی گفتگو کی، جن کا مقصد کشیدگی میں اضافہ روکنا اور ایران سے متعلق جاری تنازع کو ختم کرنا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مذاکرات دیر رات تک جاری رہے۔

اس سے قبل پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے گذشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ عاصم منیر ایران اور امریکہ کے درمیان جاری ثالثی کی کوششوں کے سلسلے میں تہران گئے ہیں۔

تہران آمد پر ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقعے پر پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے 11 اور 12 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور کے بعد براہ راست گفتگو کا سلسلہ تو تعطل کا شکار ہے، تاہم اس دوران پاکستان کی جانب سے ثالثی کی کوششیں مسلسل جاری ہیں۔

دوسری جانب امریکہ اور ایران گذشتہ روز تک تہران کے یورینیم کے ذخیرے اور آبنائے ہرمز کے کنٹرول پر ایک دوسرے سے مختلف مؤقف پر ڈٹے رہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا حالیہ دورہ امریکہ اور ایران میں ثالثی کی کوششوں کی کڑی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے اپریل میں بھی ایران کا تین روزہ دورہ کیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا