ایران اور اسرائیل فوری طور پر ایک دوسرے کے خلاف حملے روکیں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل سے ایک دوسرے پر حملے روکنے کا کہا ہے۔

امریکہ اور ایران میں جنگ کے تناظر میں مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی لائیو اپ ڈیٹس


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل سے ایک دوسرے پر حملے روکنے کا کہا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک مختصر بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’اسرائیل اور ایران فوری طور پر حملے روکیں۔‘

ایران اور اسرائیل نے جنگ کے بعد پہلی مرتبہ اتوار کی شب اور پیر کی صبح ایک دوسرے کو براہ راست حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

 


یمنی حوثیوں کا بحیرۂ احمر میں اسرائیلی جہازوں پر پابندی کا اعلان

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حوثیوں کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خلیج فارس کے داخلی راستے آبنائے ہرمز کو ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے تناظر میں بند کر رکھا ہے، جس سے توانائی برآمد کرنے والے ممالک کی سمندری نقل و حمل متاثر ہو رہی ہے۔

حوثی مسلح افواج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم بحیرۂ احمر میں اسرائیلی بحری آمد و رفت پر مکمل اور کلی پابندی کا اعلان کرتے ہیں۔‘

بیان میں کہا گیا: ’اس اعلان کے جاری ہونے کے لمحے سے دشمن کی تمام نقل و حرکت ہماری مسلح افواج کے لیے جائز فوجی ہدف تصور کی جائے گی۔‘

حوثیوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ’اسرائیل کے حساس اہداف پر میزائلوں سے حملہ کیا اور اپنے اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ کامیابی سے نشانہ بنایا۔‘


اسرائیلی فوج کی یمن سے داغے گئے میزائل روکنے کی کوشش

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یمن کے حوثی جو مارچ میں ایران کی حمایت میں مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں شامل ہوئے تھے، اس سے قبل بھی اسرائیل پر حملے کر چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ٹیلیگرام پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ’اسرائیلی کی جانب یمن سے ایک میزائل داغے جانے کی نشاندہی ہوئی ہے۔ فضائی دفاعی نظام اس خطرے کو ناکام بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘


ایرانی میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کے بھی فضائی حملے

اسرائیل نے ایرانی میزائل حملوں کے جواب میں پیر کی صبح وسطی اور مغربی ایران پر فضائی حملے کیے ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق ایران کے سرکاری ٹی وی نے اصفہان، تبریز اور تہران میں دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کی اطلاع دی ہے تاہم فوری طور پر اس کی مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

تاہم ایران نے ملک کے مرکزی تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف میں فضائی حدود بند کر دی ہیں۔ 

اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کو کہا کہ اس نے مغربی اور وسطی ایران میں اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیل ڈیفنس فورسز نے ٹیلی گرام پر پوسٹ میں کہا کہ ’کچھ دیر قبل، اسرائیلی فضائیہ نے مغربی اور وسطی ایران میں ایرانی دہشت گرد حکومت کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔‘

ان حملوں سے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ میں مستقل جنگ بندی کی کوششیں مزید متاثر ہوئی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سے قبل ایران نے اسرائیل پر میزائل داغے تھے، جو اپریل کے اوائل میں ایک کمزور جنگ بندی کے نفاذ کے بعد اس طرح کی پہلی بمباری تھی۔

حملوں کے اس تبادلے نے دوبارہ شدید لڑائی شروع ہونے کے امکانات کو بڑھا دیا ہے، جس سے جنگ کے خاتمے کے لیے جاری ثالثی کی کوششیں پیچیدہ ہو گئی ہیں۔


ایرانی، اسرائیلی حملوں کا امن مذاکرات پر اثر نہیں پڑے گا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے نئے حملوں کا ان کی انتظامیہ کے تہران کے ساتھ امن مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو ’فیصلے نہیں کرتے۔‘

اے پی کے مطابق ٹرمپ نے اسرائیل پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ لبنان میں اپنے حملے روکے تاکہ ایران کے ساتھ وسیع تر جنگ کے خاتمے کے معاہدے کی راہ ہموار ہو سکے، جس میں گذشتہ ہفتے ایک فون کال میں نیتن یاہو کو ڈانٹنا بھی شامل ہے۔

تاہم، اسرائیل نے اتوار کی صبح بیروت کے علاقے میں حملے کیے، جو گذشتہ ہفتے امریکہ کی جانب سے لبنان کے لیے جنگ بندی کے منصوبے کے اعلان کے بعد پہلا واقعہ ہے۔

ایران نے جوابی کارروائی میں اسرائیلی اہداف پر کئی میزائل داغے، جس سے امریکہ اور ایران کے امن مذاکرات خطرے میں پڑ گئے۔ لیکن ٹرمپ نے اس بات پر اصرار کیا کہ وسیع تر جنگ کے خاتمے کا معاہدہ ابھی بھی ان کی پہنچ میں ہے۔

ٹرمپ نے فنانشل ٹائمز کو بتایا، ’اس کا معاہدے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ میں فیصلے کرتا ہوں۔ میں تمام فیصلے کرتا ہوں۔ وہ فیصلے نہیں کرتا۔‘

ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل داغے جانے کے پانچ گھنٹے بعد تک، نتن یاہو نے اس حملے پر عوامی سطح پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

ایران کے پاسداران انقلاب نے کہا کہ انہوں نے ناصرہ کے قریب رامات ڈیوڈ ایئر بیس کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے ایران سے داغے گئے میزائلوں کی نشاندہی کر لی اور اس کے دفاعی نظام نے انہیں راستے میں ہی تباہ کر دیا۔

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا