پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ امجد حسین ایڈووکیٹ بلامقابلہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہو گئے ہیں۔
پارٹی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق امجد حسین ایڈووکیٹ کے انتخاب کو کسی امیدوار نے چیلنج نہیں کیا۔
گلگت بلتستان کے حالیہ انتخابات کے بعد اکثریتی بنیاد پر پاکستان پیپلز پارٹی اپنی حکومت بنا رہی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے امجد حسین ایڈووکیٹ بلا مقابلہ وزیراعلی گلگت بلتستان منتخب pic.twitter.com/VDeTxN8zWz
— Pakistan Peoples Party - PPP (@PPP_Org) June 22, 2026
2009 کے بعد یہ پی پی پی کی دوسری حکومت بننے جا رہی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں شفاف، پرامن اور سیاسی سرگرمیوں سے بھرپور الیکشن کے انعقاد پر وہاں کی عوام کو مبارک باد پیش کی تھی۔
ان انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے تین نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ دو امیدوار کامیاب ہوئے۔
ایک نشست مجلس حدت المسلمین اور دو نشستیں آزاد امیدواران کے حصے میں آئیں۔