ملتان: رحمان بابا ایکپریس کی بوگیاں پٹری سے اترنے سے چار اموات

ریلوے انتظامیہ کے مطابق ٹرین میں پانچ سے چھ سو افراد سوار تھے اور حادثہ کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا گیا۔

ملتان میں منگل کی صبح رحمان بابا ایکسپریس نامی ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترنے کا واقعہ پیش آیا (سکرین گریب/ سوشل میڈیا)

ملتان میں منگل کی صبح رحمان بابا ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں سے ریسکیو حکام کے مطابق چار افراد کی جان گئی جبکہ 36 زخمی ہو گئے۔

پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملتان میں ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے واقعے کا نوٹس لیا ہے جس میں اطلاعات کے مطابق چار افراد جان سے گئے۔

واقعے کے بعد ریکسیو آپریشن شروع کر دیا گیا جبکہ زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق ٹرین میں پانچ سے چھ سو افراد سوار تھے اور حادثہ کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کراچی سے پشاور جا رہی تھی اور پانچ بج کر 15 منٹ پر شیر شاہ پل کے قریب اسے حادثہ پیش آیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیر اعظم پاکستان نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے اور متعلقہ حکام کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترنے کی وجوہات تاحال باضابطہ طور پر سامنے نہیں آسکی ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں پیش رفت کے ساتھ پاکستان ریلوے اور متعلقہ حکام کی جانب سے مزید تفصیلات فراہم کیے جانے کی توقع ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق 13 بوگیاں کلیئر کر دی گئیں جبکہ ایک بوگی کو کاٹ کر مسافروں کو نکالا جارہا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

امدادی کارکنوں کے مطابق ابھی تک 36 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد شفٹ کیا گیا 2 افراد کو موقع پر طبی امداد دی گئی اور 4  موقع پر ڈیڈ  افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

یہ حادثہ پاکستان میں پیش آنے والے سنگین ریلوے حادثات میں ایک اور اضافہ ہے۔

اس سے قبل اگست 2023 میں سندھ کے علاقے نواب شاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے حادثے میں کم از کم 30 افراد جان سے گئے اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد ریلوے کی حفاظت اور ٹریکس کی دیکھ بھال سے متعلق خدشات ایک بار پھر سامنے آئے تھے۔

مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان